کرونا دھول چٹا دی 183

199 ممالک میں کورونا 24 ہزار 87 ہلاک

Spread the love

199 ممالک میں کورونا 24 ہزار 87 ہلاک

نیویارک،بیجنگ ،روم ،میڈرڈ،تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 199 ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 87 تک پہنچ گئی، عالمی وبا نے5 لاکھ 32 ہزار 224 افراد کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 326 ہے، امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی۔عالمی وبا سے امریکا میں 1300 افراد ہلاک اور 85 ہزار 594 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 292 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 81 ہزار 340 ہے۔ اٹلی میں کرونا سے آٹھ ہزار دو سو پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار 589 افرادعالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ سپین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہزار 365 ہے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کرونا سے 578، جنوبی کوریا میں 139، فرانس میں ایک ہزار 696، جاپان میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار 12 ہے۔بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس جبکہ متاثرین کی تعداد سات سو ستائیس ہے۔

کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت

کورونا وائرس، ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235ہو گئی

کراچی (نامہ نگار)ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 تک پہنچ گئی ۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 429 ، پنجاب میں 408 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہیں،ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر 23 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

199 ممالک ک کورونا وائرس 199 ممالک ک کورونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں