کرونا دھول چٹا دی 80

دنیا کے تمام ممالک میں کرونا پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز

Spread the love

(صرف اردو مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے تمام ممالک میںکرونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز کر گئی، امریکا میں گزشتہ روز مزید 6ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو ئی اٹلی میں گزشتہ روزمزید 662افراد ہلا ہو گئے ۔جس سے مرنے والوں کی تعداد8165 ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتوں کل ، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔دنیا بھر میں اٹلی میں700 زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اورتعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

طب یونانی میں نئے شعبہ جات اور کورسز کی ضرورت

امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سی ایس ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔پیرو کی وزارت صحت نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث مزید2 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 480 ہے ۔سپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہی فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو

گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے

تمام ممالک میں کرونا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...