کورونا مزید 31 متاثر

کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت

Spread the love

اسلام آباد، کراچی ،لاہور ،(جنرل رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1198 تک جا پہنچی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، خاتون بیرون ملک سے وطن واپسآ ئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 326ہو گئی ہے۔ 176 زائرین،گجرات میں 21،گوجرانوالہ میں 8 ،جہلم میں 19،راولپنڈی 4 مریضوں کی تصدیق۔ملتان میں 4

،فیصل آباد میں 2 منڈی بہاوالدین ،نارووال ، رحیم یار خان ، اور سرگودھا میں ایک ایک مریض داخل ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں.

یہ بھی پڑھیں:طب یونانی میں نئے شعبہ جات اور کورسز کی ضرورت

گزشتہ روز بھی کرونا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون رہاشہرقائد مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔شہر بھر میں چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8 بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات سخت کر دیئے گئے، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نواحی علاقے بارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل ہے، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 اور شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک آپریشنل رہے گی، مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے

پنجاب ایک اور ہلاکت

پنجاب ایک اور ہلاکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں