چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا

Spread the love

کرونا وباء،چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے،عارضی ہسپتال بنانے میں مدد کا اعلان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دوست ملک چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کیلئے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔ چینی نائب وزیر صحت نے کہا پاکستان میں وبا ء کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں ، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا۔وائس چیئر مین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا چین پاکستان کیلئے طبی سامان بھی تیار کر رہا ہے،جبکہ عارضی ہسپتال میں بھی مدد کریگا۔دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا چینی کمپنیاں وبا ء کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔


گلگت حکومت کا سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان


گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کرنیوالے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کرونا وائرس کیخلاف جاری مہم میں شامل سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی، ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، پولیس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ تشویش ناک صورتحال میں پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے۔خیال رہے کورونا وائرس کے باعث اب تک گلگت بلتستان میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرونا متاثرہ افرادکو 12 ہزار روپے نقد امداد دی جائیگی، ثانیہ نشتر


حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم برائے معاشرتی تحفظ اور خاتمہ غربت ثانیہ نشتر نے کہا کہ کروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 7.3 ارب ڈالر روپے کے قرض لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں