کورونا مزید 31 متاثر

ملک بھر میں لاک ڈائون جاری،مریضوں کی تعداد 11 سو سے تجاوز

Spread the love

اسلام آباد، کراچی ،لاہور(جنرل رپورٹر)لاک ڈائون جاری,پاکستان میں کورونا، کیسز کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی تجاوز کرگئی۔جمعرات کوپاکستان میں شام تک کورونا وائرس کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے ، 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 22 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔۔سرکاری پورٹل پر 9 کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گِڑگڑا کر خدا کو منا لو ورنہ لینے کے دینے پڑینگے

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے ، سرکاری پورٹل پر بھی مجموعی کیسز کی یہی تعداد بتائی گئی ہے۔ ، لاہور میں مزید 3نئے کیس سامنے آگئے ہیں۔شہر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 48 نجی ہسپتالوں میں 35مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 326ہو گئی ہے۔ 176 زائرین،گجرات میں 21،گوجرانوالہ میں 8 ،جہلم میں 19،راولپنڈی 4 مریضوں کی تصدیق۔ملتان میں 4،فیصل آباد میں 2 منڈی بہاوالدین ،نارووال ، رحیم یار خان ، اور سرگودھا میں ایک ایک مریض داخل ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں.

کرونا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون رہاشہرقائد مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔شہر بھر میں چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8 بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات سخت کر دیئے گئے، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نواحی علاقے بارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل ہے، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 اور شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک آپریشنل رہے گی، مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے دنیا کے تمامممالک میںکرونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاک ہو گئے گزشتہ روز امریکہ ایک ہی دن امریکہ میں 10ہزار سے زائد کرونا کے مریضسامنے آئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتوں کل ، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔دنیا بھر میں اٹلی میں700 زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اورتعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے،

سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سی ایس ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔

پیرو کی وزارت صحت نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث مزید2 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 480 ہے ۔سپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہیفرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے

لاک ڈائون جاری

لاک ڈائون جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں