احسن اقبال ریفرنس مہلت

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس ایک ماہ کی مہلت

Spread the love

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلے ایک ماہ کی مہلت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قو می احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر کرنے کے لئے ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ جمعرات کے روزاسلام آباد کی احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر احسن اقبال عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

بے ضابطگیوں کے الزام ،نیب نے احسن اقبال کو گرفتارکرلیا مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر احسن اقبال عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

احسن اقبال کے وکیل کی جانب سے اپنے مئوکل کی حاضری لگائی گئی اور ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی د رخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے احسن اقبال کے ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ عدالت نے نیب سے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ازحسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر کیا جائے۔ واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کو ضمات پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

نیب ابھی تک کسی بھی سیاستدان کے خلاف بنائے جانے والے کیسوں میں کچھ ثابت نہیں کر سکی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف قومی احتساب بیورو نے نارووال میں سپورٹس کمپلکس کی تعمیر میں بدعنوانی کے الزام میں انہیں حراست میں لیا تھا جس کے بعد نیب ابھی تک کچھ ثابت کرنے میں مجموعی طور پر ناکام رہا اور عدالت عظمی نے احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ نیب نے جن جن سیاستدانوں کے خلاف مقدمات قائم کئے یا ان کو مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائی اور ہر بار عدالتوں میں رسوائی اور وسبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں