دنیا بھر میں کرونا کے4لاکھ سے زیادہ مریض

Spread the love

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا کےمریض, دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک چار لاکھ افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ دو ارب 60 کروڑ افراد کروناکی وجہ سے شخصی تنہائی (قرنطینہ) میں ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1285 ہوگئی ہے۔ اس مہلک بیماری سے اب تک 18 ہزار 40 افراد موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔۔ تقریبا دو ارب 60 کروڑ لوگ ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہوگئے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک نے آبادی کے لیے لازمی تنہائی کا اعلان کردیا، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی اور کولمبیا سمیت کئی دوسرے ممالک نے کرفیو نافذ کے سخت ترین اقدامات کیے۔اس کے علاوہ یورپ میں کرونا وائرس کے دو لاکھ ہزار سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ اٹلی ہوئیں جہاں متاثرین کی تعداد 69 ہزار 927 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد اسپین میں 39 ہزار927 افراد بیمار ہوچکے ہیں۔

کرفیو لگایا تو گھروں میں کھانا پہنچانا پڑیگا ،عمران خان

یورپی ممال میں اب تک کرونا کے دو لاکھ 9 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 732 ہوگئی ہے۔ ایشیا میں 98 ہزار 748 متاثرین اور اموات 3570 ریکارڈ کی گئی ہیں۔نیوزی لینڈ میں کروناوائرس کے 50مزید کیسز کی تصدیق کے بعد ہنگامی حالت کااعلان کردیا گیا۔بدھ کے روز سول ڈیفنس ایمرجنسی مینجمنٹ سارہ سٹوارٹ بلیک نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالت کااعلان شہری دفاع کے وزیر پینی ہینارے نے سول ڈیفنس ایمرجنسی ایکٹ 2002 کے تحت کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی ایمرجنسی کا نفاذ وبائی مرض کی عالمگیر صورتحال کے پش نظر کیا گیا ہیکورونا وائرس کی وجہ سے فرانس میں مزید 240افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد1100تک پہنچ گئی ہے۔ جیروم سلمان نے صحافیوں کو بتایا کہ 22300افراد کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 10176افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے

ادھر ایران کی وزارت صحت نے وبائی کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ کی اطلاع دی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 143 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 77 ہو گئی ہے۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بدھ کے روز بتائی۔ومتحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی ہے۔ مزید کئی عرب ممالک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ خلیجی ریاستوں قطر اور کویت جب کہ مشرق وسطیٰ میں اردن اور افریقی ملک تیونس میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر ٹی وی نے سپریم کمیٹی برائے کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے ٹویٹر پرجاری ایک خبر میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 25 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت سعد جابر نے بتایا کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے 26 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ۔کویت کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کویت میں کرونا کے 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 39 ہے۔تیونس کی وزارت صحت نے فیس بک پرکیمرون کی حکومت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں پہلی ہلاکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہلاک ہونیوالا شخص اٹلی سے واپس آیا تھا اور پہنچتے ہی وائرس سے متاثر ہوا تھا ۔ وزیر صحت ملاشی منائوڈا نے ٹوئٹر پر کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں کووڈ۔19سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔ وسطی افریقی ملک میں کورونا وائرس کیسز کی سرکاری تعداد 66تک پہنچ گئی ہے

امریکہ میں نئے کورونا وائرس سے 600افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد49768ہے ، اس اعلان میں جونز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار برقرار رکھے ہیں ۔ امریکہ ، چین اور اٹلی کے بعد عالمی طورپر تصدیق شدہ کیسز رپورٹ کرنیوالا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔ رپورٹ شدہ کیسز کی بنیاد پر ہلاکتوں کی شرح اس وقت1.2فیصد ہے ، تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ متاثر ہونیوالے افراد کی اصل تعداد بہت زیادہ ہو گی جس کی وجہ سے شرح کم ہو سکتی ہے ۔ امریکہ کے زیادہ تر علاقوں میں سماجی فاصلے اور قرنطینہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت اچانک رک گئی ہے۔

کرونا کےمریض

کرونا کےمریض

کرونا کےمریض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں