گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ

گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ کیخلاف تحقیقات کا حکم

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )(گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ) سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنیوالے ملزم شوکت علی کی ضمانت کیس میں ایف آئی اے کو شکایت کنندہ کیخلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں متعلقہ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ،دوران سماعت عدالت کے استفسار پرملزم کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے نام سے کسی اور نے جعلی آئی ڈی بنائی جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایا کہ شکایت کنندہ یاسرقاسمی جی نائن فور کا رہائشی اور مسجد امام کا بیٹا ہے۔

880ارب روپے کا ریلیف پیکیج،ڈیزل ، پٹرول سستا،شرح سود میں1.50فیصد کمی

امام مسجد کا کام نماز پڑھانا ، اپنے مذہب عقیدے کیساتھ ٹھیک رہیں، دوسروں کے عقیدوں میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اس کیس کی تحقیقات شروع کی گئی،ملزم اور شکایت کنندہ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں صرف فیس بک پر ایک دوسرے کا سامنا ہوا ہے۔جس پر جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دئیے کہ امام مسجد کا کام نماز پڑھانا ہے اپنے مذہب عقیدے کے ساتھ ٹھیک رہیں دوسروں کے عقیدوں میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،اسلام امن کا مذہب ہے، ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،شکایت کرنیوالے کیخلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کو شکایت کنندہ کیخلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

وزارت صحت کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی تمام کالیں مفت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے وزارت صحت کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی تمام کالیں مفت کر دیں۔بدھ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت برائے قومی صحت و خدمات کی ہیلپ لائن 1166 پر کی جانے والی تمام کالیں مفت کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے تمام آپریٹروں کو 1166 پر کالیں چارج نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ

مانچسٹر کی دوشیزہ اور سوتیلا بھائی آگ کا کھیل کھیلنے میں مصروف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں