معیشت کو بڑا خطرہ

کرونا سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے: شہباز شریف

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ معیشت کی تباہی کرونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انکاکہنا تھا نوازشریف کے دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے، اس کی تیاریاں مکمل اور آئندہ ہفتے آپریشن متوقع ہے۔

چینی صوبہ یوننان میں ہنٹا وائرس کی وباء، ایک ہلاک، 32متاثر

ہمیں سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے ہمارا اسوقت اصل ہدف کرونا کو شکست

سابق وزیراعظم موجودہ صورتحال پرانتہائی دکھی ہیں کہ قوم کو صبرآزما حالات کا سامنا ہے، کڑے وقت میں قوم اورملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کیلئے کاوشیں کریں، قوم کے ایک خادم و رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ پر قوم پریشان ہے ۔ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے، اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے جو اجتماعی امتحان ہے، اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔

معاشی استحکام اور اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ،جس میں ہم سرخرو ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) پر سب سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ہم پاکستان کی خالق جماعت کے وارث ، قائداعظمؒ کے سپاہی ہیں،انشاء للہ آزمائش کی اس گھڑی میں بھی ہم کامیاب ہونگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باہمی مشاورت، غوروخوض، مختلف ماہرین کی تجاویز اور اپنے تجربے کی روشنی میں ایک جامع قومی حکمت عملی مرتب ، کرونا اور معیشت سے ہونیوالی تباہی کی سونامی کے آگے بند باندھنے کیلئے ٹھوس، قابل عمل و جامع نیشنل ایکشن پلان دیدیا ہے۔

کرونا کی انوکھی منطق،عورتوں کا عاشق ،تمباکونوش مردوں کا دشمن

کرونا بڑا امتحان ، نبردآزما ہونے کیلئے انفرادی و اجتماعی کردار ضروری،نواز شریف کے دل کا آپریشن آئندہ ہفتے متوقع ، پارٹی اجلاس سے خطاب

قومی حکمت عملی میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ ،لاک ڈاون کی صورت میں عوام کو خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کیلئے پروگرام مرتب کرنے کے مطالبات شامل ہیں ،ہماری مرتب کردہ قومی حکمت عملی کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے مکمل تائید کرکے منظور کرلی ہے، جسے ہم حکومت کو پیش کررہے ہیں کہ اس پر فی الفور عمل کیاجائے۔
شہباز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں