671 کورونا ٹیسٹ منفی 130

چینی صوبہ یوننان میں ہنٹا وائرس کی وباء، ایک ہلاک، 32متاثر

Spread the love

گھر میں چوہوں کے بل وائرس کے پھیلاو کا بنیادی خطرہ ، فوری طور پر انسداد ضروری
ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس ہے اور نہ ہی یہ کرونا جتنا خطرناک اور جان لیوا، میڈیا رپورٹ
ووہان(صرف اردو مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ووہان سے نکلنے والے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے ،ایسے میں چین کے صوبے یوننان میں ہنٹا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس وائرس سے 32 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ہے، جن کا فوری علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے متاثرہ اس شخص کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب وہ صوبہ شان ڈونگ کی جانب بس میں سفر کررہا تھا۔چین کی اس مقامی خبر سے دنیا بھر میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ انسانوں کو جلد ہی ایک اور عالمی وباء کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس ہے اور نہ ہی یہ کرونا جتنا خطرناک اور جان لیوا۔گھر میں اور اس کے آس پاس چوہوں کے بل ہنٹا وائرس کے پھیلاو کا بنیادی خطرہ بن سکتے ہیں۔

فیصل آباد، برطانیہ پلٹ شہری اور مقامی شخص کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے متاثرہ اس شخص کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب وہ صوبہ شان ڈونگ کی جانب بس میں سفر کررہا تھا۔چین کی اس مقامی خبر سے دنیا بھر میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ انسانوں کو جلد ہی ایک اور عالمی وباء کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس ہے اور نہ ہی یہ کرونا جتنا خطرناک اور جان لیوا۔گھر میں اور اس کے آس پاس چوہوں کے بل ہنٹا وائرس کے پھیلاو کا بنیادی خطرہ بن سکتے ہیں اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے گھر کے آس پاس چوہوں کے بل ہیں تو اس کو تلف کر دیں۔

ہنٹا وائرس کی وباء

اپنا تبصرہ بھیجیں