سعدیہ سہیل رانا کرونا

ریلیف پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے سعدیہ سہیل رانا

Spread the love

لاہور (نمائندہ خصوصی) آفیشل ترجمان وزیر اعلی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جامع قومی حکمت عملی دی اور عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرکے عوام دوست حکومت کا ثبوت دیا ہے

شہباز تتلہ کیس، ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت 3ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا

حکومت کا ہر قدم عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جامع قومی حکمت عملی دی

انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ’’کورونا وائرس‘‘ کی وجہ سے معاشی سست روی سے نمٹنے اور مزدور طبقے کے ریلیف کیلئے 880 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں

حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے حکومت افراتفری کے بجائے دانشمندانہ فیصلے کر رہی ہے ہر خاندان کو4ماہ تک ماہانہ 3ہزار روپے دے کر عام آدمی کے گھر روٹی پہنچانے کی ایک سعی کی گئی ہے مزدور طبقہ کے لئے 200ارب روپے، یوٹیلٹی سٹورزکیلئے 50ارب روپے مزید مختص کئے ہیں۔ گندم کی سرکاری خریداری کیلئے 280ارب روپے، انتہائی غریب طبقے کیلئے 150ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں قومی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے جس طرح ملک میں لاک ڈاون کیا گیا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس بیماری کو جلد از جلد شکست دی جا سکے اور ایسا کرنا صرف اور صرف عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ اس وقت ہنگامی صورت حال ہے اور عوام کا تعاون ملک میں ہر قسم کی سرگرمیاںبحال کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ بہت جلد بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں