کراچی کورونا 14 صحتیاب

کراچی:سندھ میں کورونا کے مزید 14 مریض صحت یاب

Spread the love

کراچی(نامہ نگار)(کراچی کورونا 14 صحتیاب)سندھ میں کورونا کے مزید دس مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد چودہ ہوگئی ۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ دس مریض صحت یاب ہوگئے ہیں،الحمد اللہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اب چودہ ہوگئی ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق صحت یاب ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی ہے،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد چار سو دس ہے جن میں سے چودہ افراد صحتیاب جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے۔

فیصل آباد، برطانیہ پلٹ شہری اور مقامی شخص کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی:کرونا کیسز ،سندھ حکومت نے 143 میں سے 122 کی میپنگ کر لی

کراچی(بیورو رپورٹ)سندھ حکومت نے شہر قائد میں 143 میں سے 122 کرونا کیسز کی میپنگ کر لی، سب سے زیادہ کیسز صدر ٹاؤن میں سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کے سلسلے میں میپنگ کر کے کہا ہے کہ سب سے زیادہ 47 کیس صدر ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے جب کہ گلشن اقبال میں 37، ناظم آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

زیادہ تر نوجوانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 64 متاثرہ مریضوں کی عمر 20 سے 40 کے درمیان ہے۔

کراچی کے علاقوں گلبرگ اور جمشید ٹاؤن میں کرونا کے 9،9 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملیر میں 8، لیاقت آباد میں 5، نارتھ کراچی اور گڈاپ ٹاؤن میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیاری میں 2 اور اورنگی ٹاؤن میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کی جانب سے کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل بھی جاری کی گئی، ذرائع کے مطابق کراچی میں زیادہ تر نوجوانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 64 متاثرہ مریضوں کی عمر 20 سے 40 کے درمیان ہے، 1 سے 10 سال تک کے 5 بچے بھی وائرس میں مبتلا ہیں

جبکہ 40 سے 50 سال کے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 50 سے 60 سال تک کے 17 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ بہت کم تعداد بزرگ افراد کی ہے، کْل 8 بزرگ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کی عمریں 70 سے 80 برس ہے۔

کراچی کورونا 14 صحتیاب کراچی کورونا 14 صحتیاب0 کراچی کورونا 14 صحتیاب

ہمیں فالو کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں