دن کیسا آج رہے

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بار بار اپنی پوزیشن کو بدل کر اپنے معاملات کو خراب مت کریں اور فوری طور پر سیدھے راستے پر آ جائیں۔ اس وقت مستقل مزاج ہونے کی اشد ضرورت ہے آپ کو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ صدقہ ضرور دیں اور ذکر اللہ چلتے پھیرتے ضرور کرتے رہا کریں۔ آپ اللہ کو یاد کریں گے اللہ آپ کو یاد کرے گا پھر کوئی بھی مشکل مشکل نہیں رہے گی ان شاء اللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ مسلسل غلط سمت سفر کر رہے ہیں اور اپنے کام جو فضول ہیں ان کو چھوڑنے کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔ جو خود پر ظلم ہے بس یاد رکھیں کہ موت سے پہلے تک توبہ کا وقت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
پریشانیاں آسان ہوں گی کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا آپ کی زندگی میں اب اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ جو اور بھی کئی منزلیں آسان کر دے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ من پسند جگہ رشتہ طے ہونے کے خواہشمند ہیں وہ من کی مراد پا سکتے ہیں آج ایک بڑے مسئلے سے بھی نجات مل رہی ہے اور غیربی امداد آپ کے لئے چل پڑی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں وہ ضرور کامیابی دے گا آپ کی نیت اس میں سب سے اہم ہو گی۔ آج ایک آفر ملنے کا امکان موجود ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ ان دنوں اس پر محنت کرنے سے بڑے اچھے رزلٹ ملیں گے اور جس طرف سے آج امید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت حالات میں تبدیلی صرف آپ اپنی روحانی طاقت یعنی اللہ پاک کو یاد کرنے سے لا سکتے ہیں۔ ذکر کرنا خود پر لازم کر لیں سب اچھا ہو جائے گا ان شاء اللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان لوگوں سے دور رہیں جو آپ کو کسی بھی قسم کا لالچ دے رہے ہیں اس وقت آپ کو مالی نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے بے حد ہوشیاری سے چلنا ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جو بھی کوشش جاری ہے اس میں کامیابی کے قریب ہیں آپ کو چاہئے کہ مکمل توجہ اور حکمت عملی سے چلیں۔ انشاء اللہ مالی معاملات زبردست ہو جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو گیا ور وہ شخص کام آ جائے گا جو کبھی امید پر بھی پورا نہیں اترا تھا۔ وراثتی امور میں بھی کچھ اہم ہونے والا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کی ایک پرانی خواہش پوری ہو گیا ور جس کام میں کافی دنوں سے رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی وہ بھی انشاء اللہ کسی وقت ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں