177

لاہور سے بھاگ کر وہاڑی جانے والا کرونا کامریض گرفتار

Spread the love

لاہور(کر ائم رپو رٹر) وہاڑی پولیس نے کرونا وائرس کے ایک تصدیق شدہ شخص کو لاہور سے وہاڑی پہنچے پر قابو کر کے وہاڑی کے ایک ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں داخل کروا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض سوئی گیس کالونی لاہور کے ایک گھر میں ملازم ہے۔ جس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی توگھر کے مالک نے اسے ہسپتال لے جانے کے بجائے وہاڑی فرار کروا دیا۔ جو لاہور سے وہاڑی تک دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا تو وہاں پولیس نے اسے قابو کرلیا جبکہ لاہور پولیس نے مریض کے مالک کو گرفتار کر کے اس میں کرونا وائرس کی تصدیق چھپانے اور اسے فرار کروانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مالک کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔

کرونا کامریض گرفتار

لاہور، کیمپ جیل کا قیدی کرونا سے متاثر ،آئی جی جیل متحرک


لاہور کی کیمپ جیل کے قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات جیلوں میں کرونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے قیدیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا،مراسلے میں لاہورسمیت پنجاب کی43 جیلوں میں موجود 45 ہزار سے زائد قیدیوں کیلئے60 ہزار ڈیٹول صابن اور نئے آنے والے قیدیوں کو چیک کرنے کیلئے تھرمل میٹر مانگے گئے ہیں،بیرکس میں سپرے کیلئے کلورین، قیدیوں اور عملے کیلئے گلوز اور ماسک جبکہ جیل کے اندر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین اور ڈاکٹرز کیلئے خصوصی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں لاہورسمیت پنجاب کی43 جیلوں میں موجود 45 ہزار سے زائد قیدیوں کیلئے60 ہزار ڈیٹول صابن اور نئے آنے والے قیدیوں کو چیک کرنے کیلئے تھرمل میٹر مانگے گئے ہیں،بیرکس میں سپرے کیلئے کلورین، قیدیوں اور عملے کیلئے گلوز اور ماسک جبکہ جیل کے اندر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین اور ڈاکٹرز کیلئے خصوصی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے

کرونا کامریض گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں