138

بھارت نےعمرعبداللہ کو7 ماہ بعد رہا کردیا

Spread the love

عمر عبداللہ اور ان کے والد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا
سری نگر(صرف اردو مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداللہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو بھی رہا کیا گیا تھا۔عمر عبداللہ اور ان کے والد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللہ232 دنوں کے بعد رہا ہونے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمر عبداللہ کو گزشتہ سال اگست کی 5 تاریخ کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے اطلاق کا حکم دیا گیا تھا۔

امریکی سینیٹ میں بھی کرونا پہنچ گیا، ٹیسٹ پر ایک رکن میں تشخیص


امریکی سینٹ کے رْکن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہےجس کے بعد سینیٹر رینڈ پال اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کین ٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کرونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔

عمر عبداللہ رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں