671 کورونا ٹیسٹ منفی

سکھر: 671 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی

Spread the love

سکھر(بیورو رپورٹ) قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا، کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی، سکھر میں قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک اور شئیر کریں

کلیئر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر ڈاکٹرز کی ٹیم نے قرنطینہ افراد کو گھر جانے کی نوید سنادی ہے ، کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تفتان بارڈر سے سکھر کرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 1,060 زائرین میں 671 زائرین مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں جنہیں آج اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا جائے گا۔یاد رہے چند روز قبل ہی سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے 100سے زائد زائرین وارڈز سے باہر نکل آئے تھے ، قرنطینہ وارڈز سے نکلنیوالوں میں کورونا کے مریض بھی شامل تھے۔

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،میجر جنرل بابر افتخار

رپورٹس کے مطابق قرنطینہ میں موجود زائرین کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجے گئے اور جس میں زائرین کو وارڈز سے نکلنے پر اکسایا گیا تھا، اطلاع ملتے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لیبرکالونی کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 4 سے 9 فیصد شرح اموات ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 91 سے 96 فیصد لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں پر 6072 لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں اس سلسلہ میں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اٹلی میں زیادہ تر افراد کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں