دن کیسا آج رہے

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ صرف محنت کرنے پر زور دیں گے اور ایمانداری سے کام کریں گے۔ وہ تو بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو لاپرواہی کریں گے وہ ایک اچھا وقت ہاتھوں سے گنوا دیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کچھ اضافی ذمہ داری مل سکتی ہے اور کچھ گھریلو مسائل نے تنگ بھی کیا ہوا ہے، اس لئے آج کل سیدھا اور صاف چلیں، دعا ہی تقدیر کو بدل کر آپ کی مشکل آسان کر سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
فضول کاموں سے دور رہیں۔ خاص طور پر جو شرعاً ناجائز ہیں۔ ورنہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ ان دنوں مخالفین بھی اپنی سازشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بالکل مت گھبرائیں۔ اللہ ہے نا۔ وہ آپ کو انشاء اللہ ہر مشکل سے نکال دے گا اور اپنی خاص مہربانی سے آپ کی تمام پریشانیاں ختم کرے گا۔ بس نیت صاف رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنے نفس کو قابو میں رکھیں۔ جائز اور ناجائز میں فرق کرنا سیکھیں۔ غلطی کی چونکہ گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے توبہ سے کام ضرور لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی کام جو جائز ہو اس میں رسک لے سکتے ہیں۔ امید ہے کہ کامیابی ہو گی اور آج اپنے گھر میں خاص توجہ دیں۔ جہاں ضروری ہو وہاں پر اہم فیصلے ضرور کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روزگار کے حوالے سے آج اہم صورت حال بن سکتی ہے۔ آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی کا عمل بھی شروع ہو سکتا ہے اور آپ کو آج ضرورت کے تحت رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
سورہ حشر اور سورہ قلم ان کی آخری تین آیات کی تلاوت صبح و شام کرکے خود پر پھونک لیں تاکہ جس بھی قسم کے اثرات میں آئے ہوئے ہیں، ان سے نجات حاصل کر سکیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنا صدقہ دیں۔ آج بدنظری میں آئے لگتے ہیں اور جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں پریشانیاں دے رکھی ہیں۔ وہ دو تین یوم تک خودبخودبھاگ جائینگے، فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کی ایک پریشانی دوپہر تک ہی ختم ہو جائے گی۔ فکر نہ کریں اور اگر کوئی ایسا سلسلہ بھی بن سکتا ہے جس کے ذریعے روزگار میں بھی بحکم اللہ بہتری حاصل ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس کو خود سے دور رکھیں۔ اور یہ دن جس قدر خاموشی سے گزاریں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اضافی رقم ملنے کا امکان ہے۔ ایک مصیبت سے بھی نجات ملے گی جو لوگ باہر کے ملک سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اب کوشش کر سکتے ہیں، ان کو کامیابی ملنے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں