عظمیٰ بخاری نفیسہ شاہ 161

پنجاب میں لاک ڈاون ضروری ہے، عظمیٰ بخاری

Spread the love

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس سے بچا کے لیے لاک ڈاون کی ضرورت ہے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کے لیے بہت وقت تھا، چین میں جب کیسز آ رہے تھے تو پنجاب حکومت کو ٹیسٹنگ کٹس منگوا لینی چاہیے تھیں۔

ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے فیصلے سب سے مشاورت کے بعد کیے،قومی پالیسی تشکیل دی جائے

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اقدامات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، سندھ حکومت نے فیصلے سب سے مشاورت کے بعد کیے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔عظمی بخاری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف کے آپریشن کے بعد واپس آنا تھا، ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر شہباز شریف واپس آئے ۔عظمیٰ بخاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اٹلی میں پہلے 23 دنوں کے کیسز کی نسبت پاکستان میں کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

قوم ہر مشکل کا سامانا کر سکتی ہے: عمران خان

جس ملک نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اس کو نقصان ہوا،نفیسہ شاہ

عظمیٰ بخاری نفیسہ شاہ

کراچی(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی جس ملک نے کورونا وائرس کا مسئلہ سنجیدہ نہیں لیا اس ملک کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 2 دن پہلے ہی بلاول بھٹو نے کہا کہ لاک ڈائون ہی کورونا سے لڑنے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وبائی بیماری کورونا سے لڑنا ہے تو شہری گھر میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ مزدور، دیہاڑی دار طبقے کی مدد کے لیے سندھ حکومت نے پلان بنایا ہے، غریب، مستحق، مزدو طبقے کی لاک ڈائون کے دوران کیسے مدد کرنی ہے ،سندھ حکومت کے پاس پلان تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اس وقت حکومتی احکامات کے مطابق لاک ڈائون ہے، لوگ کسی ضروری کام سے شناختی کارڈ کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔نفیسہ شاہ نے تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ بڑے بڑے ممالک کو کورونا وائرس نے مفلوج کردیا ۔

عظمیٰ بخاری نفیسہ شاہ عظمیٰ بخاری نفیسہ شاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں