سندھ فلائیٹ اپریشن کورونا

سندھ: مزید 19 افراد میں کورونا کی تصدیق

Spread the love

کراچی (نامہ نگار)سندھ میں مزید 19افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 352ہو گئی جن 19افراد میں پیر کے روز کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں تفتان سے آنے والے 11زائرین بھی شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں

متاثرہ افراد کی کل تعداد 352 ہو گئی،83 ا فراد کی کوئی ٹریول ہسٹر ی نہیں،محکمہ صحت سندھ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جن افرا د میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے83ا فراد کی کوئی ٹریول ہسٹر ی نہیں اور ان لوگوں کو مقامی طور پر کوروناوائرس نے متاثر کیا ہے۔ جبکہ سندھ کے ضلع دادو میں کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ سندھ بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ ا فراد کی تعداد352ہو گئی ہے۔ جبکہ کراچی میں کوروناوائرس سے متاثرہونے والے چار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ کراچی کے کوروناوائر س سے متاثرہ 126 افراد زیر علاج ہیں ۔

احتیاطی تدابیر کے ساتھ اللہ سے رجوع کریں مفتی تقی عثمانی

کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے(کل) منگل سے فلائٹ آپریشن بند کرنے فیصلہ

کراچی(صرف اردو ڈاٹ کام) کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کرنے فیصلہ کرلیاگیا ۔ (آج)منگل سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے جاری فضائی آپریشن بند کردیا جائیگا۔کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 24 مارچ (آج) سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سول ایوی ایشین اتھارٹی نے حکومت کی درخواست پر کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست کی تھی کہ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ۔ اب سے کچھ دیر قبل پی آئی اے انتظامیہ نے دوحہ قطر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سلسلہ میں نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ میں لاک ڈائون، محنت کشوں کی مشکلات میں اضافہ

کراچی(صرف اردو ڈاٹ کام)کورونا وائرس اور اس کے بعد نافذ ہونے والے لاک ڈان نے دیہاڑی دار محنت کش افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔کراچی کا رنگ ساز 55 سالہ شفیق بھی ایسا ہی مجبور باپ ہے جسے گذشتہ 10 روز کے دوران کام نہ مل سکا تو وہ دیواروں کو رنگ کرنے لگ گیا۔خوشحالی کے خواب لئے پنجاب سے کراچی آنے والے شفیق کو دس دن سے دیہاڑی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچ گئے تو فاقوں سے مرجائیں گے۔دیواروں پر رنگ بھرنے والا شفیق اپنے گھر کا واحد کفیل ہے تاہم ان حالات میں ہرمحنت کش کے لئے روزی کمانا ایک کڑے امتحان سے کم نہیں۔

سندھ فلائیٹ اپریشن کورونا سندھ فلائیٹ اپریشن کورونا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں