شہباز شریف وطن واپس 118

شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔میاں شہباز شریف چار ماہ بعد صبح لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے786 سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے

ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب ودیگر رہنمائوں نے استقبال کیا

جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ،شیخ ناصر ودیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے کیا،کورونا وائرس کے پیش نظر وطن واپسی پر شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر کسی سے مصافحہ نہیں کیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وطن واپسی پر شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر کسی سے مصافحہ نہیں کیا

میاں شہباز شریف کچھ دیر تک شاہد خاقان عباسی سے بات چیت بھی کرتے رہے جس کے بعد اسلا م آباد سے لاہورروانہ ہو ئے۔ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں، میاں نواز شریف کی طبیعت خراب تھی وہاں اس لیے ٹھہرا تھا کہ میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ابھی ہونا باقی ہے، ان کے معالج چھٹی پر تھے اب آگئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے انھیں صحت دیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بھی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے، آزمائش میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے ہمیشہ کام کیا۔

قوم متحد رہے، آزمائش میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے،شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے

یار رہے کہ میاں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں پر قریب چار ماہ سے زائد مقیم رہے۔ میاں نواز شریف کی پاکستان میں حالت بہت خراب تھی یہاں روزانہ کی بنیاد پر ان کے پلیٹلٹس کم ہو جاتے تھے اور ان کی پارٹی کی طرف سے مستقل طور پر جاری کئے جانے والے بیانات سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ نواز کی کسی وقت بھی موت واقع ہو سکتی ہے۔ برطانیہ پہنچ کر ان کی طبیعت سنبھل تو گئی ہے مگر انہوں نے کسی موقع پر اپنی پارٹی یا قوم کے بارے میں کچھ نہیں سوچا اور آج کل ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کی بیٹی کو رہا کر کے ان کے پاس بھیجا نہیں جاتا وہ کسی صورت اپریشن نہیں کرائیں گے۔ ملک کا سنجیدہ طبقہ اب سراپا سوال ہے کہ آیا نواز شریف بیمار ہیں بھی یا پھر جیل نے ان کو بیمار کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں