کرونا ڈاکٹر ظفر مرزا 147

طبی عملہ کو حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا ئوکے لئے ہسپتا لوں میں طبی عملہ کوحفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنائی جائے گی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک اور شئیر کریں

ہسپتا ل کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے، اجلاس میں ہدایت

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ہسپتا ل کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے، طبی عملہ کوحفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنائی جائے گی۔ظفر مرزا نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ،فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص کیا جارہا ہے

دنیا کا ایسا ملک جو اب تک کرونا سے محفوظ

حکومت نے کورونا طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

طبی اداروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کی زندگی کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے

ڈاکٹر ،پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے ،ماسک،دستانے اور گاون کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد تلف کردیں،ہدایت نامہ

حکومت پاکستان نے کورونا کا اعلاج اور ٹیسٹ کرنے والے اداروں میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے حفاظتی ہدایت نامہ جاری کردیا ۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامہ کے مطابق ملک بھر کے طبی اداروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کی زندگی کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے مریض پر استعمال ہونے والے طبی آلات کا مکمل اندراج اور لاگ بک بنائی جائی ، آلات اور فضلے کے خطرے کی نوعیت کے حساب سے مختلف رنگوں کے ڈسٹ بین یا کنٹینرز اور ٹریش بن رکھے جائیں گے۔

یومیہ بنیادوں پر ہسپتا ل اور لیب میں موجود تمام آلات اور مشینری کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے

اس کے علاوہ یومیہ بنیادوں پر ہسپتا ل اور لیب میں موجود تمام آلات اور مشینری کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے ، متاثرہ مریض پر استعمال ہونے والے آلات کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جائے ۔کورونا وائرس کے مریض کے طبی فضلے کو سرخ رنگ کے تھیلے یا کنٹینر میں رکھا جائے ، طبی فضلے کے کنٹینر کو فوری طور پر انسنیریٹر کے ذریعے تلف کیا جائے، آئسولیشن وارڈ ،لیباٹری سمیت متاثرہ مریضوں کی آمدورفت والی جگہ کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے جراثم کش اسپرے اور کیمیکلز کا استعمال بھی ضرور کیا جائے ۔ڈاکٹر ،پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے ،ماسک،دستانے اور گاون کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد تلف کردیں۔

طبی عملہ کو حفاظتی آلات طبی عملہ کو حفاظتی آلات طبی عملہ کو حفاظتی آلات طبی عملہ کو حفاظتی آلات

اپنا تبصرہ بھیجیں