پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہونگے‘ پی سی بی

Spread the love

ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروائے جائیں گے، کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا، ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، میلہ پھر سے سجے گا، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز ملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔

۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر کے باقی میچز کروائے جائیں گے، سیمی فائنلز اور فائنل میچ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھےکورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا، ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا

پی ایس ایل میچز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں