162

امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کا پروٹو ٹائپ غیر مسلح ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ ۔امریکی وائس ایڈمرل جانی ولف کاکہنا تھا کہ ڈیزائن کی توثیق کردی اب ہائپر سونک حملے کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہیں،ہائپر سونک ہتھیار جنگی وار فیئر بالخصوص جوہری وار فیئر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہائپرسونک جوہری صلاحیتوں کے حامل موجود میزائلوں سے کہیں زیادہ تیز رفتار سے سفر کرسکتاہے ،اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا تھا کہ 5 مارچ کو تجرباتی میزائل نے ایک مخصوص نقطے کی جانب ہائپرسونک رفتار سے پرواز کی جو آواز کی رفتار 5 گنا زائدہے،یہ تجربہ اکتوبر 2017 میں امریکی آرمی اور نیوی کے پہلے مشترکہ تجربے کا تسلسل تھا جب پروٹو ٹائپ میزائل نے ایک ہدف کی جانب ہائپر سونک رفتار سے گلائیڈ کرنے کا مظاہرہ کیا تھا،پینٹاگون ہائپر سونک میزائل بنانے کی دوڑ کے لیے ماسکو اور بیجنگ پر دباؤ ڈال رہا ہے حتیٰ کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس سے جوہری تنازع کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔

کرونا وائرس، چین، امریکہ کی ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ

پاکستان میں امریکی سفارتکارکے کرونا سے متاثرہونے کی تصدیق، دوسرازیرنگرانی

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سفارتکار میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور اہلکار میں وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق ایک سفارتی اہلکار میں کرونا وائرس کی موجودگی کی رپور ٹس سے آگاہ ہیں، اہلکار کا نام اور دیگر معلومات پرائیویسی پالیسی کے تحت ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ سفارتخانے کے مطابق ایک اور اہلکار کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرکرونا وائرس کی موجودگی کے شبہات سے آگاہ ہیں، سفارتی اہلکار میں بیماری کی علامات پائی گئی ہیں جس کی صحت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے ملازمین کی حفاظت ہے، حکومت پاکستان سے مشاورت کر کے کرونا سے بچاؤ کیلئے مناسب اقدامات کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں