دن کیسا آج رہے

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا رہے گا،برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنی نظر لازمی اتاریں آپ اس کی وجہ سے مختلف قسم کی رکاوٹوں اور تکلیفوں کا شکار ہو۔ آج سے سورۃ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھنا شروع کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مسلسل اندازے سے کام نہ کریں اس طرح تو کسی بڑی مشکل میں آسکتے ہیں آپ کو چاہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کوئی فیصلہ کریں اور صدقہ بھی دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ہر کام میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح جائزہ لینا ہوگا پھر کوئی قدم اٹھانا ہوگا۔ جلد بازی کریں گے تو کسی مشکل میں آ سکتے ہیں، خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج انشاء اﷲ اچھا دن ثابت ہوگا آپ کے ایک بڑے بگڑے ہوئے کام کے سنورنے کی خوشخبری بھی ملے گیا ور روز گار کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی کچھ ضرور رہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صرف توکل سے کام لیں اور اﷲ پاک پر بھروسہ کرنے ہی انشاء اﷲ کامیاب ہوں گے۔ غیر کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے تو ناکافی اور ذلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج سے عطارد کے زائچے میں آنے سے مالی معاملات میں بہتری ملنا شروع ہو جائے گی۔ کاروباری حضرات بھی بہتری خاطر خواہ بہتری کی امید ہے رقم ہاتھ آئے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج مبارک دن ثابت ہوگا آپ کا ایک اہم سلسلہ بھی چل پڑے گا اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ آج ایک دوست بھی کسی حوالے سے مدد گار ثابت ہوگا انشاء اﷲ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت ہر قسم کی بندش وغیرہ سے آزاد ہو چکے ہیں آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی۔ اور بیماری سے خاص طور پر نجات ملنے کا آغاز شروع ہوگا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں زائچہ بلاک دکھائی دے رہا ہے آپ صرف استخارے کی مدد سے چلیں تاکہ مناسب راستے کا تعین ہو سکے۔ بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھائیں گے تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے کسی حوالے سے قرض وغیرہ لینا ہے ان کے لئے آج انشاء اﷲ آسانیاں ہیں اور آج گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی بہت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے فکر نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج شام تک بندش و جکڑن کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ آپ فکر نہ کریں بس اپنی نیت صاف رکھیں۔ راستے خود بخود کھلتے چلے جائیں گے۔ ابھی آپ کے اندر کچھ موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مالی معاملات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں آپ بالکل فکر نہ کریں اﷲ پاک پر توکل اختیار کریں وہ اچھا ہی کرے گا ۔آپ کی تمام مشکلات اب جلد ختم ہونے والی ہیں۔

آج کا دن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں