عالمی ادارہ صحت کرونا

پاکستان نے سستی کرونا ٹیسٹ کٹ تیار کرلی،ایک گھنٹے میں نتیجہ

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) پاکستان نے سستی کرونا ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے جو دو ہفتوں میںدستیاب ہوگی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔حکام کے مطابق کرونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور یہ خودانحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہو سکیں گے۔دوسری جانب حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز باہر سے منگوائے جارہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ سانس کی بیماری کیلئے بڑے پیمانے پرسی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں جبکہ 2روزمیں چین سے 25 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

کرونا کا خطرہ، بھارت میں 22 مارچ سے غیرملکی ایئرلائنز پر پابندی


بھارتی حکومت نے 22 مارچ سے غیرملکی ایئرلائنز پر پابندی عائد کردی ہے، غیرشیڈولڈ انٹرنیشنل کمرشل مسافر طیارے بھارت میں نہیں اتر سکیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی،ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کیلئے کرونا سرٹیفکیٹ پیش لازمی ہوگا، 21 مارچ صبح 5 بجے سے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سرٹیفکیٹ کیلئے آپریشن شروع ہوگا،ٹیسٹ رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے، ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے،پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی پرہی ہوگی، اس حوالے سے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اسی طرح بھارت میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھرمیں رہنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں