دن کیسا آج رہے

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ مسلسل غلطی پر ہیں۔ اس لئے فائدے کے بجائے نقصان کی طرف سفر زیادہ ہو رہا ہے۔ اس غلطی کا شائد آپ کو اندازہ بھی ہے۔ اصلاح ضروری ہے اور توبہ کو ہر صورت کرنا ہوگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
عقل سے کام لیں۔ آپ اندازے سے سارے کام کر رہے ہیں اور ان لوگوں پر زیادہ اعتبار کر رہے ہیں جن پر اعتماد کرکے پہلے بھی دھوکا کھا چکے ہیں۔ آج تو غلطی کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم معاملے میں آپ کو ہر صورت اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ لاپرواہی مت کریں اور وقت کے حساب سے چلیں۔ آپ ایک اچھے وقت کو بھی ضائع کررہے ہیں جو مالی لحاظ سے اچھا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
انشاء اﷲ آپ کے لئے اب آسانیاں ہوں گی۔ جس خبر کا انتظار تھا وہ بھی مل سکتی ہے۔ خاص طور پر اولاد کے حوالے سے جو بھی مشکلات تنگ کررہی تھی۔ اب وہ بھی حل ہونے کو ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی شخص سے امیدیں لگانے کے بجائے صرف اپنے اﷲ پر بھروسہ کریں توکل ہی آپ کو ہر مشکل سے نکالے گی۔ آج جو رکاوٹ آ رہی ہے۔ وہ عارضی ثابت ہوگی، کل تک کا انتظار کرلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج شام تک آپ کو اپنے معاملات میں بہتری ملنے کی امید ہے اور ایک بڑی ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہو سکتی ہےّ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔ اچانک،

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال مسلسل آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کی وجہ سے پریشان تھے۔ اس سے دوپہر تک ہی نجات مل جائے گی اور ایک طرف سے مالی فائدہ بھی حاصل ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس جکڑن اور بندش نے تنگ کر رکھا تھا۔ آپ اس سے آزاد ہیں۔ اﷲ نے چاہا تو آج آپ کو ملنے والی خبریں آپ کو اس سے اندازہ کروا دیں گے۔ اب پیسہ بھی چل سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
استخارے سے مدد لے لیں اگر آپ کو کسی معاملات میں سمجھ نہیں آ رہی تو۔ ان دنوں تو جیسے ہوا میں ہیں اپنی سمت کا اندازہ ہی لگا رہے اور کرنااپنے اوپر ظلم کرنے کے برابر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روزگار کا خانہ خاص طو رپر آپ کی توجہ مانگ رہا ہے۔ لاپرواہی ایک اچھا فائدے سے محروم کر سکتی ہے اور کاروباری حضرات کے لئے یہ دن سرمایہ کاری کے ہیں اور شراکت داری بھی کر سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جکڑن ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ آپ کو روزانہ یاحی یا قیوم ، یا کریم یا سلام، استغفراﷲ کا ورد ہر نماز کے بعد سو سو مرتبہ ضرور کریں۔ ان شاء اﷲ اس سے بڑا اچھا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن مالی لحاظ سے ان شاء اﷲ اچھا رہے گا۔ آپ کا کافی عرصے سے ایک رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا۔ اور جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھااب اس سے بھی نجات مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں