پی ایس ایل 5

پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچ منسوخ

Spread the love

لاہور (وائس آف ایشیا) جاوید آفریدی کے پرزور اصرار کے باوجود پی سی بی نے پی ایس ایل 5 ناک آوٹ مرحلے کے میچز منسوخ کر دیے، پشاور زلمی کے مالک کا موقف تھا کہ صرف 2 دن کے میچز باقی ہیں، اس لیے اس معاملے کو مزید لٹکانے کی بجائے سیمی فائنلز اور فائنل کا انعقاد کروا لینا ہی بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے پی سی بی حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ ملتوی نہ کیا جائیں۔

کرونا ویکسین کی تیاری میں کتنا وقت درکار ہے؟

پشاور زلمی کے مالک کا موقف تھا کہ صرف 2 دن کے میچز باقی ہیں، اس لیے اس معاملے کو مزید لٹکانے کی بجائے سیمی فائنلز اور فائنل کا انعقاد کروا لینا ہی بہتر ہے

ذرائع کے مطابق جاوید آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ اب صرف 2 دن کے میچز باقی ہیں، ایسے میں ٹورنامں ٹ کو ایک مرتبہ ہی ختم کروا لینا بہتر ہے۔ صرف 3 میچز کیلئے ٹورنامنٹ کا اختتام ملتوی کر دینا دانش مندی نہیں ہوگی تاہم پی سی بی حکام نے جاوید آفریدی کی درخواست قبول کرنے سے معذرت کی اور سیمی فائنل اور فائنل میچز ملتوی کر دیے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر پاکستان سپر لیگ 2020ء کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی پرامید ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں جلد ہر چیز معمول پر آجائیگی اور ہم مداحوں کے لیے کرکٹ واپس لائیں گے۔پی سی بی نے اپنے تمام ڈومیسٹک مقابلے اور کرکٹ سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چند روز قبل پاکستان چھوڑ کر جانیوالے ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑی کی سکریننگ جلد مکمل کرلی جائے گی۔پی سی بی نے ایک ذمہ داراداراے کی حیثیت سے چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سکواڈز میں شامل تمام کھلاڑیوں، اسپورٹ سٹاف، میچ آفیشلز، فرنچائز مالکان اور پروڈکشن کریو کے ٹیسٹ کے لیے تمام انتظامات کررکھے ہیں۔

پی سی بی میچ اور نان میچ ڈیز پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تھرمل گن سے کھلاڑیوں، آفیشلزاور میڈیا نمائندگان کا بخار باقاعدگی سے چیک کرتا رہا ہے۔

پی سی بی نے ان تمام افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے تک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے، مذکورہ کھلاڑی کا ٹیسٹ کچھ دیر بعد انکے ملک میں ہوگا۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی لیگ میں شامل تمام افراد کے فوری ٹیسٹ کروانے کے لیے سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا یہ صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ بدل رہی ہے، اس حوالے سے پی سی بی تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ پی سی بی میچ اور نان میچ ڈیز پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تھرمل گن سے کھلاڑیوں، آفیشلزاور میڈیا نمائندگان کا بخار باقاعدگی سے چیک کرتا رہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا پی سی بی کا ماننا ہے کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے کا یہ بہترین وقت ہے اور اس سے قبل تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے مختلف فیصلے لیے گئے جس میں بند دروازوں میں میچز کروانا ، کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دیئے جانا، ایونٹ کی تاریخوں میں تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے ایام کم کرنا شامل تھا۔انہوں نے کہاکہ یقینا یہ فیصلہ بھی تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے لیا گیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس وبا سے آگاہی اور نمٹنے میں حکومتی مہم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی پرامید ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں جلد ہر چیز معمول پر آجائیگی اور ہم مداحوں کے لیے کرکٹ واپس لائیں گے۔پی سی بی نے اپنے تمام ڈومیسٹک مقابلے اور کرکٹ سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ہمیں فالو کریں

پی ایس ایل 5 پی ایس ایل 5 پی ایس ایل 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں