اگلی کلاسز میں پرموٹ 135

پہلی تا آٹھویں کے طلبہ اگلی کلاسز میں پرموٹ

Spread the love

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے صوبے میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل کی بجائے یکم جون سے ہو گا، یکم سے پندر ہ جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات، پندرہ جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کرونا کے باعث گرمی کی تعطیلات 16 مارچ سے 30 مئی تک کیں۔

والدین ایڈوانس نہیں ماہانہ فیس ادا کریں گے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

ہمیں فالو کریں

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبا کے مڈ ٹرم سکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو پروموٹ کر دیا جائے۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا، تمام سکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ جبکہ وزیر تعلیم نے سکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

کینیڈا، خاتون اول بھی کرونا کے شکنجے میں، وزیر اعظم کی تصدیق

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر سب سے پہلے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں میں صوبہ سندھ نے سب سے زیادہ مدت کے لیے یعنی یکم جون تک بند کر دیے ہیں جبکہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے دو روز قبل تعلیمی اداروں کو صر ف20 دن کے لیے بند کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ کسی بھی کلاس کے امتحانات ملتوی نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی کسی کو مڈٹرم امتحانات کے بنیاد پر اگلی کلاس میں بھیجا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے گذشتہ روز جاری کئے جانے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ماہ جولائی میں لیے جائیں گے۔

اگلی کلاسز میں پرموٹ اگلی کلاسز میں پرموٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں