فیاض احمد علیگ ڈاکٹر

غزل(ڈاکٹر فیاض احمد علیگ)انڈیا

Spread the love

dr.faiyaz.alig@gmail.com
Mo. 9415940108

ڈاکٹر فیاض احمد علیگ کا تعلق ہندوستان سے ہے اور علمی حلقوں میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے بینا پارہ اعظم گڑھ میں بحثیت استاد اور قریب ہی بطور معالج خدمات انجام دیتے ہیں ڈاکٹر فیاض احمد علیگ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں انہیں جس قدر دسترس طب و جراحت پر ہے اسی قدر شعر و سخن میں بھی ہے، یہی نہیں وہ تحریر و تحقیق کے فن میں بھی طاق ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا ایک منفرد نام و مقام رکھتے ہیں ہم نے اس سے قبل بھی ڈاکٹر صاحب کے متعدد فن پارے شائع کئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے تحقیقی مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں ہمارے ہاں جن لوگوں کے گذشتہ برس میں سب سے زیادہ پڑھا گیا ہے ان میں پروفیسر شمیم ارشاد اعظمی اور ڈاکٹر فیاض احمد علیگ ہی ہیں۔یہ بھی لکھنا ضروری ہے کہ ان کی غیر حاضری کو ہم تو محسوس کرتے ہیں کہ یہ ہمارے بہت محسن اور اچھے دوست و مشیر ہیں ہمارے ساتھ قارئین کرام بھی یاد کرتے ہیں اور ان کے مضامین سب سے زیادہ تلاش کئے جاتے ہیں۔ ہمارے معاونین میں یہ دونوں وہ احباب ہیں جن کی تحقیق کو ابھی تک کسی نے چیلنج نہیں کیا

جتنا مجھ سے روٹھاہوگا
اتنا خود بھی رویا ہو گا۔
اتنی روشن آنکھیں ہیں تو
کتنا روشن چہرہ ہو گا ۔
دونوں ضدی ضد پہ قائم
کیسے پھر سمجھوتہ ہو گا۔
سب سے ہنس کر ملنے والا
خود سے مل کر روتا ہو گا ۔
میرے بارے قاصد اس نے
کچھ نہ کچھ تو پوچھا ہو گا۔
دیکھو زاہد سجدے میں بھی
دنیا دنیا کرتا ہو گا ۔
اس کی آنکھوں میں دیکھو
جادو ٹونا رکھا ہو گا ۔
سب سے دل کی باتیں کر کے
آخر اک دن رسوا ہو گا ۔
دریا دل فیاض ہے وہ
سب کے دل میں رہتا ہو گا ۔

یہ غزل بھی آپ کو پسند ہو سکتی ہے

فیاض احمد علیگ ڈاکٹر

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں