شوبز ستاروں کا پی ایس ایل کے میچزبغیرشائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم

Spread the love

کراچی (فلم رپورٹر) شوبز فنکاروں نے سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی جارہی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوامی اجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کی جاہی ہے۔ جس کے تحت لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فنکاروں نے اسے دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹرپراس فیصلے کوسراہتے ہوئے لکھا حکام کے اس دانشمندانہ اقدام کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی پی ایس ایل کے میچزمنسوخ ہوں جیسا کہ کچھ لوگ مطالبہ کررہے تھے۔ ان مشکل اوقات میں خطرے کو کم کرنے کے لیے صرف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔ نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر فہد مصطفی نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا اور لکھا اﷲ سب کی حفاظت کرے آمین۔ میزبان فخر عالم نے بھی بغیر شائقین میچز کروانے اور اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اب اس کے بعد ہمیں ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر فہد مصطفی نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا اور لکھا اﷲ سب کی حفاظت کرے آمین۔ میزبان فخر عالم نے بھی بغیر شائقین میچز کروانے اور اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اب اس کے بعد ہمیں ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے

شوبز ستاروں کا

شوبز ستاروں کا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں