pakistan stock exchange 165

کرونا وائرس، عالمی، پاکستان سٹاک مارکیٹس میں شدید مندا

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)کرونا وائرس,عالمی دارہ صحت کی جانب سے کرونا کو عالمگیر وباء قرار دینے اور امریکہ کے یورپی ممالک سے سفری سہولیات ختم کرنے کے اعلان کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں حصص کی دھڑا دھڑ فروخت کے باعث مارکیٹ 4 فیصد سے زائد گرنے کی وجہ سے رواں ہفتہ دوسری مرتبہ ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی تاہم رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت45منٹ کے وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد بھی حصص مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 35956.69پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو2کھرب 22ارب3کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان پہنچا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر68کھرب 5ارب8کروڑ90لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی تھی جس کے تسلسل میںدوپہر 2 بجکر 12 منٹ پر مارکیٹ میں اچانک 13 سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈ یکس 36 ہزار 349 پوائنٹس پر آگیا، جس کے بعد کاروبار کو 45 منٹ کیلئے روک دیا گیا۔سٹاک ایکس چینج انتظامیہ کے مطابق نئے قوانین کے مطابق اگر کے ایس ای 30 انڈیکس 4 فیصد یا اس سے زائد گرے اور 5 منٹ تک یہ سلسلہ برقرار رہے تو کاروبار کو 45 منٹ کیلئے روک دیا جاتا ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 323کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں271کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔

سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کی کمی سے 94 ہزار 500 روپے ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کی کمی سے 94 ہزار 500 روپے ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت18ڈالر کی نمایاں کمی سے1639ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 94ہزار 500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت428روپے کی کمی سے 81018روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی

مقامی کرنسی مارکیٹوں میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158.58روپے اور اوپن مارکیٹ میں158.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقا بلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید23پیسے ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے کا اضافہ ہوا۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے گھٹ کر176روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199روپے سے گھٹ کر198روپے او ر قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اورقیمت فروخت41.30روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.10روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20 رو پے اور22.50روپے مستحکم رہی ۔

کرونا وائرس

کرونا وائرس

کرونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں