زار کا اپنی دوست سجل کی شادی پر جذباتی پیغام

Spread the love

کراچی (فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی قریبی دوست اداکارہ سجل علی کو ان کی شادی سے پہلے پیغام لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی ان دنوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی تاریخ تو فی الحال سامنے نہیں آئی تاہم شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ایسے میں قریبی دوست زارا نور عباس نے سجل کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سجل کیلئے ایک پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زارا نور عباس نے سجل کے ساتھ بنائی گئیں ویڈیوز و تصاویر شیئر کیں اور ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا۔ زارا نور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی اور سجل کی دوستی ایک دہائی کے طویل عرصے پر مشتمل ہے، اور اس ایک دہائی کے عرصے میں انہوں نے خوشی و غم کے لمحات ایک ساتھ گزارے۔ انہوں نے اپنی بہترین دوست کے لیے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میرے لئے تمہیں کسی کے ساتھ شیئر کرنا بہت مشکل ہے، اپنے شوہر کو بتادینا کہ تم ہمیشہ میری بھی رہو گی۔

قریبی دوست زارا نور عباس نے سجل کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سجل کیلئے ایک پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زارا نور عباس نے سجل کے ساتھ بنائی گئیں ویڈیوز و تصاویر شیئر کیں اور ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا۔ زارا نور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی اور سجل کی دوستی ایک دہائی کے طویل عرصے پر مشتمل ہے، اور اس ایک دہائی کے عرصے میں انہوں نے خوشی و غم کے لمحات ایک ساتھ گزارے۔ انہوں نے اپنی بہترین دوست کے لیے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میرے لئے تمہیں کسی کے ساتھ شیئر کرنا بہت مشکل ہے، اپنے شوہر کو بتادینا کہ تم ہمیشہ میری بھی رہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں