88

بین کٹنگ اور ان کی منگیتر شادی کی تیاریوں میں مصروف

Spread the love

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو میں شرکت کیلئے آئی آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف دکھائی دیئے۔سابق مس آسٹریلیا اور بین کٹنگ کی ہونے والی 30 سالہ اہلیہ ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ ا?سٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ آل رائونڈر بین کٹنگ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بین کٹنگ نے جامنی کوٹ اور پیلی ٹائی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مونوگرام لگی ایک تصویر شیئر کی۔اس پوسٹ میں انہوں نے ہونے والی اہلیہ ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا۔گزشتہ روز ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کردہ تصویر پر بین کٹنگ کی جانب سے تو اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا مگر دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے مداحوں کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے اور شادی سے متعلق سوالات بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ جوڑی پی ایس ایل کے دوران متعدد بار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہے۔

اہلیہ ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا۔گزشتہ روز ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کردہ تصویر پر بین کٹنگ کی جانب سے تو اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا مگر دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے مداحوں کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے اور شادی سے متعلق سوالات بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ جوڑی پی ایس ایل کے دوران متعدد بار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہے

بین کٹنگ اور اہلیہ

اپنا تبصرہ بھیجیں