پی ایس ایل کراچی

کورونا کے 15 کیس سامنے آ چکے۔سید مراد علی شاہ

Spread the love

کراچی(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 مثبت کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے اور یہ تمام کیسز باہر سے سفر کرکے آنے والوں میں تشخیص ہوئے ہیں ان میں سے کوئی بھی کیس یہاں رہنے والوں میں تشخیص نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہوائی اڈے پر ایران ، افغانستان ، اٹلی اور اس طرح کے دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال میں زیادہ محتاط رہنا ہوگا اور مشتبہ افراد (اگر کوئی ہیں تو) اسے شہر لانے کے بجائے وہاں قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔

شہیدکرنل مجیب الرحمان آبائی علاقہ میں سپرد خاک

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہوائی اڈے پر ایران ، افغانستان ، اٹلی اور اس طرح کے دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال میں زیادہ محتاط رہنا ہوگا

یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراوعلیٰ ہاؤس میں کوروناوائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے 13 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، وزیر بلدیات ناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، میئر کراچی وسیم اختر ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی ، سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکرٹری صحت زاہد عباسی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ ، کور 5 ، رینجرز ، ایف آئی اے ، ایئرپورٹ سروسز ، سول ایوی ایشن ، ڈبلیو ایچ او ، آغا خان اسپتال اور انڈس اسپتال کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ تمام کیسز باہر سے سفر کرکے آنے والوں میں تشخیص ہوئے ہیں ان میں سے کوئی بھی کیس یہاں رہنے والوں میں تشخیص نہیں ہوا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 19 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ، ان میں سے9 کی تشخیص مثبت کی ا?ئی جبکہ 10 کو منفی قرار دیا گیا۔ اس طرح ، سندھ میں کیسوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے ، جس میں کراچی میں 14 اور حیدرآباد میں ایک کیس شامل ہیں۔ لیب ٹیسٹ کے لئے مزید دو نمونے بھیجے گئے ہیں اور ان کے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زیر علاج تمام 14 مریض مستحکم ہیں اور صحت یاب ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت نے 162 لیب ٹیسٹ کروائے ہیں ، ان میں سے 147 کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ 15 کی تشخیص مثبت آئی ہے۔ دو نتائج زیر التوا ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلا مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گیا ہے جبکہ دوسرا مریض ، جو 67 سال کی عمر کا ہے زیادہ خطرے کا مریض تھا وہ بھی منگل کو صحت یاب ہوگیا ہیاوراْس کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے اور کل اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 167 زائرین اپنے گھروں پر قرنطینہ میں ہیں۔قرنطینہ میں موجود 25 زائرین اپنی ا?ئیسولیشن کی مدت 11 مارچ کو مکمل کریں گے ،34 زائرین 12 مارچ کو ،66زائرین 13 مارچ کو اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کریں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پر روزانہ تقریبا 4000 مسافر اترتے ہیں ، لہذا ان کی اسکریننگ کے انتظامات کو فول پروف بنانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر روزانہ تقریبا 4000 مسافر اترتے ہیں ، لہذا ان کی اسکریننگ کے انتظامات کو فول پروف بنانا ہوگا۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت سے بات کریں اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لئے ہوائی اڈے پر قرنطینہ کے انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نمونیا یا کورونا وائرس کی علامت والے مسافروں میں سے کسی کو بھی ہوائی اڈے سے باہر نہ لایا جائے اور نہ ہی اسے دوسروں کے سامنے ظاہر کیاجائے۔چیف سکریٹری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محکمہ صحت نے ایئر پورٹ پر 32 پیشہ ور افراد کو تعینات کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہوائی اڈے پر صحت کے عملے کو دوگنا کررہے ہیں تاکہ آنے والے ہر مسافر کی صحیح جانچ کی جاسکے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ، نجی اسپتالوں نے 691 مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا اور ان میں سے کسی کی بھی تشخیص مثبت نہیں ا?ئی ہے۔ نجی اسپتال سے آئے دن اس طرح کا ڈیٹا محکمہ صحت میں آتا رہے گا۔

محکمہ صحت پروفیشنلز ،ڈاکٹروں / پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ خصوصی تربیت دے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز پر ہیلتھ ایجوکیشن اور اسکریننگ ڈیسک قائم کی جائے گی۔ محکمہ صحت پروفیشنلز ،ڈاکٹروں / پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ خصوصی تربیت دے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے پی ایس ایل میچ 12 مارچ سے کروانے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز شہر میں پہلے ہی سے طے تھے۔ انہوں نے چیف سکریٹری اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل میچوں کے انعقاد کے لئے ضروری انتظامات کریں۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ ا?پ شائقین کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کریں۔

وہ افراد جنہوں نے ایران کا سفر کیا ہے وہ میچ دیکھنے آنے سے پرہیز کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کو پی سی بی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اسٹیڈیم میں ہینڈ واش سینیٹائزر بکس لگائیں اور وہ افراد جنہوں نے ایران کا سفر کیا ہے انہیں اسٹیڈیم نہ ا?نے کا مشورہ دیں۔کمشنر اور پی سی بی حکام محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی سے جاری کردہ ایڈوائزری کی روشنی میں ایک تفصیلی حفاظتی / احتیاطی پلان پر کام کریں گے۔

ہمیں فالو کریں

سید مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں