عالمی منڈی تیل قیمتیں 114

کرونا وائرس، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

Spread the love

واشنگٹن،لندن،ٹوکیو،ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک)کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں کریش ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا،برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا

برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کیا ، قیمتیں سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔تیل کی قیمت کم ہونے پر ٹوکیو اسٹاک میں شدید مندی رہی اور 3 فی صد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج 3.8 کی کمی پر اوپن ہوا اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 1.5 کی کمی پر شروع ہوا۔بنگلہ دیش سٹاک مارکیٹ 2.2فیصد گر گئی۔

کورونا وائرس، چین،کوریا اور امریکہ میں مزید 28افراد ہلاک

اسلام آباد،بیجنگ ، واشنگٹن ، سیئول ،ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں چین ، امریکہ اورجنوبی کوریا میں مزید 28افراد ہلاک ہو گئے ،ہلاکتوں کی تعداد 3830ہوگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق چین سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں کورونا وائرس کے اثرات بڑھنے لگے کوروناوائرس نے 109ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ، امریکہ میں مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 526 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس،ایران کی خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت مزید21 افراد جاں بحق

چین میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 119 ہو گئی

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ 80 ہزار 735 ہو گئی،جنوبی کوریا میں مزید تین افراد کی ہلاکت

ہلاکتوں کی تعداد 3830ہوگئی ، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 526 افراد متاثر ہو چکے

امریکہ کی 30 ریاستوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ امریکی ریاست اوریگن میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔چین میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 119 ہو گئی۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ 80 ہزار 735 ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں بھی مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی۔

امریکہ کی 30 ریاستوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق، امریکی ریاست اوریگن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثر افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ اٹلی میں اب تک 366 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران میں بھی 194 افراد کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ہمیں فالو کریں

عالمی منڈی تیل قیمتیں

اپنا تبصرہ بھیجیں