امان اللہ ردِ عمل

امان اﷲ ایک یونیورسٹی تھے: فنکاروں کا ردِ عمل

Spread the love

لاہور (امان اللہ ردِ عمل)( کلچر رپورٹر) پاکستان کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار امان اﷲ کی وفات پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ آج ہماری کامیڈی کا شہنشاہ دنیا چھوڑ گیا۔ اداکار نسیم وکی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ امان اﷲ ہمارے لیے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے ان کی وفات سے پوری شوبز انڈسٹری یتیم ہوگئی ہے اﷲ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔

امان اللہ ہمارے ساتھی تھے اللہ ان کے درجات بلند کرے، سہیل احمد، امان اﷲ نے کبھی ہمیں جونیئر نہیں سمجھا ،ان کی وفات دل پر ایک بڑا بوجھ ڈال گئی ہے،ناصر چنیوٹی

اداکار عمران شوکی نے کہاکہ ہم نے امان اﷲ صاحب سے بہت کچھ سیکھا انہوں نے ایک باپ کی طرح ہمیں تھیٹر پر کام کرنا سکھایا ان کی وفات سے ہم ٹوٹ گئے ہیں۔ اداکار سہیل احمد نے کہاکہ امان اﷲ ہمارے ساتھی تھے ہم نے اس وقت تھیٹر پر کام کیا جب لوگ سٹیج ڈرامہ دیکھنا چاہتے تھے فیملی تھیٹر ہوتا تھا اﷲ ان کے درجات بلند کریں۔اداکار ناصر چنیوٹی نے کہاکہ امان اﷲ صاحب ایک اچھے اداکار، اچھے کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کے دوست بھی تھے انہوں نے کبھی ہمیں جونیئر نہیں سمجھا ان کی وفات دل پر ایک بڑا بوجھ ڈال گئی ہے۔

شوبز انڈسٹری کا درخشاں ستارہ آج ڈوب گیا مگر ان کی چمک ہمیشہ

اداکار و ہدایتکار ایم ریاض شوکی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ امان اﷲ نے تھیٹر کی اصل شکل برقرار رکھی انہوں نے کبھی بھی بےہودگی و لغویات کو فروغ نہیں دیا اﷲ ان کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ اداکارہ لائبہ خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ شوبز انڈسٹری کا درخشاں ستارہ آج ڈوب گیا مگر ان کی چمک ہمیشہ شوبز کے آسمان پر رہے گی۔ گلوکار علی شفقت نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ امان اﷲ ہمارے بڑے تھے اور میرے رشتہ دار بھی تھے ہم نے ان کے گھر میں ہی اپنا بچپن گزارا ہمیں ان کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

امان اﷲ نے ایک باپ کی طرح ہمیں تھیٹر پر کام کرنا سکھایا ،وفات سے ہم ٹوٹ گئے ہیں

اداکارہ نادیہ علی نے کہاکہ میں نے امان اﷲ کے ساتھ بہت زیادہ ڈرامے کئے ہوئے ہیں اور اس وقت کے کیئے ہیں جب ڈرامے میں ڈانس نہیں اداکاری ہوتی تھی آج ان کی وفات کا سن کر کلیجہ منہ کو آرہاہے۔اداکار افتخار ٹھاکر نے کہاکہ امان اﷲ صاحب کے ساتھ تھیٹر اور ٹی وی دونوں جگہ کام کرنے کا موقع ملا درویش آدمی تھے ان کی وفات بہت بڑا خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہوگا۔گلوکار شاہد سونونے کہاکہ امان اﷲ نے نئے اداکاروں کو خوشدلی سے ویلکم کہا اور ان سے جیلس ہونے کی بجائے انہیں سکھایا تاکہ وہ اپنا نام بنا سکیں ان کی وفات شوبز انڈسٹری کو بہت بڑا دھچکا ہے۔

امان اﷲ نے اپنی درویش صفتی کی وجہ سے سب فنکاروں میں ایک مقام بنایا ہوا تھا ان کا مشفقانہ رویہ ہمیشہ ہمیں یاد رہے گا

اداکار گلفام نے کہاکہ امان اﷲ ہماری انڈسٹری کا ایک بہت بڑا ستون تھے جن کے سہارے کامیڈی زندہ کھڑی تھی آج ان کی وفات سے ہماری بلڈنگ ڈھے گئی ہے۔اداکار غفار لہری نے کہاکہ آج امان اﷲ کی وفات سے کامیڈی کا باب بند ہوگیا۔ان کی وجہ سے پوری دنیا میں ہماری کامیڈی کی پہچان تھی۔اداکارہ فیروزہ علی نے کہا کہ امان اﷲ نے اپنی درویش صفتی کی وجہ سے سب فنکاروں میں ایک مقام بنایا ہوا تھا ان کا مشفقانہ رویہ ہمیشہ ہمیں یاد رہے گا۔فلمسٹار نداملک نے کہاکہ میں نے ان کے ساتھ بہت کم ڈراموں میں کام کیا ہے مگر ان سے سیکھا کیونکہ ان کی اداکاری ہمیں بہت کچھ سکھا دیتی تھی اﷲ ان کی مغفرت کریں۔

ہمارے بعد طالبان حکومت میں جگہ بنا لیں گے ٹرمپ

آج میرا بھائی مجھ سے جدا ہو گیا، عابدہ بیگ

فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ امان اﷲ صاحب ہمارے لیجنڈ تھے وہ بیمار ہونے کے باوجود چہرے پر مسکان رکھتے تھے اور عوام کو ہنساتے تھے۔اداکارہ دیا جٹ نے کہاکہ امان اﷲ سب ساتھی لڑکیوں کی عزت کرتے تھے سٹیج پر اور بیک سٹیج ان کا رویہ ہم سب کے ساتھ بہت اچھا ہوتا تھا وہ ہم سب کے باپ تھے جو آج جدا ہوگئے۔اداکارہ عابدہ بیگ نے کہاکہ امان اﷲ میرے ساتھی تھے اور ساتھی کی جدائی سب سے مشکل کام ہے میرے ساتھ انہوں نے ہمیشہ بہن بھائی کا رشتہ رکھا آج میرا بھائی مجھ سے روٹھ گیاہے۔

امان اﷲ سب اداکاروں کے لیے ایک رول ماڈل تھے، تنویر آفریدی

ڈاکٹر اجمل ملک نے کہاکہ امان اﷲ نے پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے ساتھ بھی بہت تعاون کیا انہوں نے اپنے ڈرامے کی تاریخیں خوشدلی سے دیں کبھی زیادہ معاوضے کا لالچ نہیں کیا اﷲ ان کی بخشش کریں۔ آمین گلوکار تنویر آفریدی نے کہاکہ امان اﷲ سب اداکاروں کے لیے ایک رول ماڈل تھے بہت سارے اداکاروں نے ان کو دیکھ کر کامیڈی سیکھی۔

ہمیں فالو کریں

امان اللہ ردِ عمل

امان اللہ ردِ عمل

امان اللہ ردِ عمل

امان اللہ ردِ عمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں