آج کا دن 171

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (کیسا رہے دن آج)
اپنوں کے ساتھ اختلافات دینے والا ستارہ زائچے میں موجود ہے۔ چند دن نہایت محتاط انداز سے گزاریں اور غصہ قابو میں رکھیں ورنہ بہت رشتے ٹوٹ بھی سکتے ہیں،خیال رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار میں مسلسل بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ پوری توجہ دیں گے تو بڑے نقصانات کا ازالہ بھی کر سکیں گے اور آئندہ کے لء ے بھی بڑا اچھا سلسلہ مستقل طورپر روزگار میں بہتری دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عطارد اور مشتری کی زائچے میں آمد آپ کے لئے بڑی شاندار بہتری کی خبریں دے رہا ہے۔ آپ پوری محنت کریں ، ایمانداری کے ساتھ اور مزید سرکاری کاری کا بھی سوچ سکتے ہیں بہتر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کالے ماشل کا صدقہ ضرور دیں اور قبرستان کے کیڑوں مکوڑوں کو بھی خوراک ڈالیں اس سے آپ کی بے شمار مشکلات ختم ہو جائیں گی اور سر سے بوجھ بھی ہلکا ہو سکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نماز سے مدد لیں۔ اس کی پابندی کریں اور اپنے دل کے معاملات بھی ٹھیک کریں۔ کسی چیز کی کشش آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے، ضرور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور آپ کی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی۔ آج بلاک رقم کی غیر متوقع ذریعے سے واپسی کا بھی امکان دکھائی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو آپ چاہ رہے ہیں، وہ آج ممکن نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ جو مل رہا ہے،صبر شکر کرکے اس کو پکڑ لیں۔ ان شاء اللہ ، اس میں ہی بڑا فائدہ حاصل ہو جانے کی امیدہے۔

کراچی میں شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے،چیف جسٹس

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج اچھا دن ہے، کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ اس سے اب نجات ملے گی اور مرضی کے مطابق ایک کام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، زبردست انداز میں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
تبدیلی کے مواقع ملیں گے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت میں فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، ملازمت پیشہ افراد بھی اب دو تین یوم میں اپنی جگہ سے تبدیل ہونگے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ آہستہ آہستہ اپنی مشکلات سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہونے کے قریب ہے، آج اچھا دن رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو آج دوپہر سے ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور ایک بڑی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے، ان شاء اللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ لازمی دیں اور کم بولا کریں۔ بڑی جلد پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ حالات اس قدر بھی اچھے نہیں کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں۔ آج ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ضروری ہے۔

کیسا رہے دن آج

کیسا رہے دن آج

ہمیں فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں