226

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی48ویں برسی ’’آج‘‘منائی جائے گی

Spread the love

لاہور(ادبی رپورٹر) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی48ویں برسی آج2مارچ کوجائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا وہ معروف ادبی جریدوں ’’ اوراق نو ‘‘ ’’ ہمایوں ‘‘ اور ’’ خیال ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے ۔

ناصر کاظمی نے میر تقی میر سے متاثر ہو کر شاعری کاآغاز کیا وہ شاعری کے علاوہ نثر نگاری اور غزل نگاری بھی کرتے تھے انہوں نے متعدد انگریزی ادب کے تراجم بھی کیے۔ان کی شاعری کی کتب میں پہلا مجموعہ کلام ’’ برگ نے ‘‘ بے حد مقبول ہوا جبکہ پہلی بارش ،نشاط خواب،سر کی چھایا،خشک چشمے کے کنارے اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔ناصر کاظمی 2مارچ 1972کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...