202

شہباز تتلہ کیس،فرانزک ٹیم کا فیصل ٹائون گھر کا دوبارہ معائنہ

Spread the love

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس شہباز تتلہ کے اغواء یا قتل کے معاملہ میں تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے، فرانزک سائنس ایجنسی 19روز بعد دوبارہ گزشتہ روز فیصل ٹاؤن گھر میں چھان بین کیلئے پہنچی گئی جبکہ ایس ایس پی مفخر عدیل کو پنجاب پولیس سے سرنڈر کرنے کا نوٹ ارسال کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کیس میں ٹھوس شواہدکی کھوج میں فرانزک سائنس ایجنسی 19روز بعد دوبارہ گزشتہ روز فیصل ٹاؤن کرائے کے گھر پہنچ گئی اور شواہد اور لاش کے باقیات کے حصول کیلئے گھر کے سیوریج سسٹم کو بھاری آلات کے ساتھ اکھاڑ دیا ۔فرانزک ٹیموں نے سیوریج سسٹم میں قتل کے بعد شہباز تتلہ کی لاش کی باقیات بہائے جانے کے شبہ میں شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی ۔ہیوی ڈرلز کی مدد سے گھر کے صحن ، واش روم اور کمروں کا فرش اکھاڑدیاگیا۔ جس کے بعدمٹی کے نمونے اور دیگر شواہدتجزیے کے لئے فرانزک لیبارٹری لے جائے جائیں گے جہاں ان میں خون یا انسانی ہڈیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ سروسز نے مفخرعدیل کو سرنڈر کرنے کا نوٹ چیف سیکرٹری کوارسال کردیا ہے جن کی منظوری کے بعد مفخرعدیل کی خدمات سرنڈر کرنے کا مراسلہ وفاق کو بھیجا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی عدیل مخفر کیس ڈراپ سین،گرفتار ملزم نے سب راز اگل دئیے

شہباز تتلہ فرانزک ٹیم

شہباز تتلہ فرانزک ٹیم

اپنا تبصرہ بھیجیں