115

شفقت امانت علی خان 55ویں سالگرہ ’’کل‘‘ منائیں گے

Spread the love

جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت  اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں
لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان اپنی55ویں سالگرہ 26فروری بروز بدھ کو منائیں گے ۔پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت 26فروری 1965ء کو استاد امانت علی کے گھر پیدا ہوئے ،

انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔2006 ء میں فیوڑن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔

کبھی الوداع نہ کہنا کیلئے متوا،ڈور کیلئے یہ حوصلہ، شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کیلئے تیرے نینا،آئی ہیٹ لو اسٹوریز کیلئے بن تیرے، را ون کیلئے دلدارا،جوڑی بریکرز کیلئے درمیاں،جنت تو کیلئے تو ہی میرا،مرڈرر تھری کیلئے تیری جھکی نظر، ستیا گڑھا کیلئے رس کے بھرے تورے نینا،ہسی تو پھسی کیلئے من چلا تیری اورتیور کیلئے میں نہیں جانا پردیس شفقت کے بالی ووڈ ہٹ سونگزمیں سے چند ایک ہیں۔

جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت  اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 14 اگست 2007ء کو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا

جاچکا ہے۔

انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔

شفقت امانت علی خان

اپنا تبصرہ بھیجیں