آج کا دن 228

ستاروں کی چال آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ستارہ تو بہتر پوزیشن میں ہے، مگر رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ اگر استخارہ کر لیں تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔ زحل اس وقت آپ کے زائچے سے نکل رہا ہے۔ اب آپ کو اچھے دنوں کا سامنا ہونا چاہیے۔غیر متوقع دولت حاصل کرنے کے لئے پرائز بانڈ وغیرہ کی خریداری کرنی چاہیے۔ کوئی سلسلہ بنائیں گے، تو کچھ حاصل ہو گا۔ آپ کو ایک اہم ذمہ داری ملنے کے واضح امکانات ہیں۔ سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے۔

انسانی صحت کے لیے زیتون کا تیل کا اثر رکھتا ہے؟

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جسم کے کسی حصے میں مسلسل درد کی شکایت پیداہو سکتی ہے، ایسا محسوس ہو گا،جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو اور تھوڑا سا شک بھی ہے کہ آپ کا اندازہ درست ہو۔ بہرحال فوری صدقہ دیں اور کالے ماش کو اپنے اوپر سے وار کر پھینک دیں، تھوڑا سا محتاط چلیں۔ طے شدہ رشتے ٹوٹنے کا امکان بھی ہے، کسی سے بلاوجہ لڑائی جھگڑے کی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ غصے پر قابو رکھیں، آنکھوں سے دیکھیں اور کانوں سے سنیں، پھر یقین کریں۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عورت کے معاملے سے دور رہیں۔ عشق و محبت میں ماسوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ کوئی شخص سبز باغ دکھا رہا ہے، اس کی باتوں میں نہ آئیں، ورنہ بچھتانا پڑے گا، گھریلو ماحول میں کشیدگی ہو سکتی ہے، خاموشی سے معاملہ مزید خراب ہو سکتا ہے۔ آپ کو ہر صورت میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اولاد کے معاملے میں تشویش کا خاتمہ ہوگا، بڑی ضرورت پوری ہوگی۔ بیرون ملک سے مستقبل کے حوالے سے کوئی اہم خبر ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
یاد رکھیں کہ شکر ادا کرنا اور صدقے کا عمل جاری رہے گا تو حالات آپ کے حق میں رہیں گے، اگر اس سے غافل رہے تو پھر کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا ہو گا، چونکہ زحل اس وقت شرف یافتہ ہے، صدقہ ہی اس کی رجعت سے بچائے گا۔ سرکاری ملازمین کے لئے اچھے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ من پسند جگہ تبادلے یا ترقی کے امکانات ہیں، عزت میں اضافہ ہوگا، اضافی ذمہ داریاں ملیں گی اور غیر متوقع پیسہ بھی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھے بھلے ترقی کی جانب قدم اٹھا رہے تھے، مگر اچانک طبیعت میں سست روی آ گئی ہے۔ اکثر لوگو ںکو تو یہ گمان ہو گا جیسے ان پر کسی چیز کا اثر ہو گیا ہے۔ پریشان نہ ہوں، ایسی کوئی بات نہیں ہے، آپ ہمت کرکے قدم اٹھاتے رہیں، اللہ پاک آسانیاں پیدا کرتے جائیں گے۔ طے شدہ رشتے کے معاملے میں ملنا جلنا جتنا آج کل کم ہو، اتنا ہی بہتر ہے، ورنہ یہ ٹوٹ سکتا ہے۔ کاروباری حضرات فائدے میں ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بیماری والا خانہ قدرے طاقت ور ہے۔ صدقے کا عمل مزید تیز کر دیں، چند روز مزید اس کا سامنا رہے گا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے نجات کا ذریعہ صدقہ ہی ہے۔ ایک شخص گھریلو ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس کو لائیں، ابھی کسی بھی قسم کی تقسیم میں مت آئیں ۔ مناسب وقت نہیں ہے۔ صورتِ حال حق میں ہونے کے بجائے آپ کے خلاف ہو گی۔ باہر کے آدمی کو گھر سے باہر رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھے اعمال اور نیت سے ہی آپ کی ہر مشکل دور ہو سکتی ہے۔ اس وقت ستارہ سخت آزمائشی پوزیشن میں ہے۔ اگر ان چیزوں کو چھوڑا تو کم سے کم 5سال جکڑن میں آ جائیں گے، اس لئے سوچ لیںاور روحانیات پر توجہ دیں۔ نماز کی پابندی کریں، ہر وقت باوضو رہنے کی ضرورت ہے، اس سے روحانی قوت ملے گی۔ اپنی اصلاح کریں ،جھوٹ کا سہارا مت لیا کریں۔ محتاط گفتگو ہی آپ کی سلامتی کی علامت ہے، خیال رہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک جگہ کھڑے تو ہو جائیں، کیوں خود اپنی جان پر ظلم کر رہے ہیں۔ مزاج میں شدید تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ کسی ایک مقام پر دل نہیں لگتا، اسی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔ اگر یہ کیفیت نہ بدلی تو بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس وقت آپ کو پیسوں کی ضرورت ہے، آنے والے وقت میں کچھ اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا، پلاننگ کے ساتھ مستقل مزاجی اپنا کر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن آپ کی پریشانی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گھر میں اور آپ پر جس بندش کے اثرات کا سلسلہ دکھائی دے رہا تھا، اس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ چند روز میں اس بندش سے مکمل نجات حاصل کر لیں گے۔ وہ لوگ جو بے روزگار تھے، ان کے لئے بحکم اللہ روزگار کے اچھے سلسلے پیدا ہوں گے، جو بیماری کا سامنا کر رہے تھے، وہ ٹھیک ہو جائیں گے ،جن کو سفر کے معاملے میں رکاوٹ تھی یا پھر شادی کے سلسلے میں، وہ اب اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ہر قسم کی بندش سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اب بند راستے بھی کھل جائیں گے، لیکن مذہب سے دوری کہیں دوبارہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے، اس بات کا خیال رکھنا ہو گا، ایسا ہوا تو بہت خطرناک ہوگا ۔ گھریلو مسائل کے حل کے لئے یہ وقت بہت شاندار ہے۔ آپ جس طرح چاہتے ہیں، فیصلہ اسی طرح ہوگا، تعلقات کے ذریعے آپ اپنے لئے مزید آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
زبان سے وہی بات نکالیںجو پوری کر سکتے ہوں۔ آپ کچھ زیادہ ہی پُرجوش ہو جاتے ہیں۔ اس وقت آپ کی ہر بات پکڑی جائے گی، اگر اپنی عزت محفوظ رکھنی ہے تو سچ بولیں۔ ایک اہم ذمہ داری ملنے کے علاوہ رُکا ہوا ایک کام آپ کی منشا کے مطابق ہو جائے گا۔ سرکاری ملازمین کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہو چکا ہے جو لوگ عرصۂ دراز سے اپنے بچوں کے مستقبل یا شادی کے حوالے سے پریشان تھے۔ وہ خاص طورپر خوشخبری حاصل کر سکیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
پھرنظر لگ گئی ہے اور اس سے صحت کے امور متاثر ہوں گے، ایک تو آپ پیٹ کے بہت ہلکے ہیں، اس لئے پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ دریا کا پانی لا کر اس پر سورۃ الناس پڑھ لیں، پھر گھر کی دیواروں پر اس کا چھڑکائو کریں۔ آیت الکرسی کا ورد کرکے روزانہ صبح و شام اپنے اوپر دم کریں گے تو ہرقسم کی پریشانی سے نجات حاصل ہوگی۔ ابھی کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

ستاروں کی چال

ستاروں کی چال

ستاروں کی چال

ستاروں کی چال

اپنا تبصرہ بھیجیں