روڈ سیفٹی کا پیغام حادثات سے بچاو

Spread the love

طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت کالے یا گہرے رنگ کے کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے

خانیوال (نامہ نگار)ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی و شعور کی بیداری کے ذریعے سڑکوںپر ہونے والے مہلک حادثات اور جانی ومالی نقصان میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے یہ بات انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ موٹروے پولیس انسپکٹر محمد اصغر شاہد نے گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے طلباء کو بتایا کہ دوران سفر، سڑک پرچلتے وقت اور سڑک پار کرتے وقت ٹریفک قوانین سے آگاہی ازحد ضروری ہے، تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور دوران سفر موبائل فون کا استعمال جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے جبکہ لین کی پابندی،ٹریفک اشاروں ، سائن بورڈز اور یو ٹرن کے صحیح استعمال، بیک ویو مررکی موجودگی ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے بہت سے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں

ہیڈماسٹر ملک محمد اکرم ڈوگر نے کہا کہ موٹروے پولیس نہ صرف اپنے فرائض تندہی اور فرض شناسی سے سر انجام دیتی ہے بلکہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کی مدد اور ان کے مال کے تحفظ کے لیے بھی موجود ہوتی ہے

طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت کالے یا گہرے رنگ کے کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے اور موٹرسائیکل یا کار میں دوران سفر چھوٹے بچوں کو ہرگز آگے نہ بٹھایا جائے۔ آپریشن آفیسر بیٹ نمبر 17 انسپکٹر نور احمد نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور طلباء میں آگاہی مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس بارے میں موٹروے پولیس کے ایجوکیشن ونگ کو ٹریفک سیفٹی اور قوانین سے آگاہی کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور سکولوں میں روڈ سیفٹی آگاہی کا یہ پروگرام سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ملتان ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے۔

روڈ سیفٹی کے اس پیغام کو قومی فریضہ سمجھ کر دوسرے لوگوں تک عام کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

ہیڈماسٹر ملک محمد اکرم ڈوگر نے کہا کہ موٹروے پولیس نہ صرف اپنے فرائض تندہی اور فرض شناسی سے سر انجام دیتی ہے بلکہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کی مدد اور ان کے مال کے تحفظ کے لیے بھی موجود ہوتی ہے، اخلاق و کردار اور گفتار کی شائستگی موٹروے پولیس کا وطیرہ ہے جولوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ای ایس ای وحید احمد نے کہا کہ طلباء کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی کا یہ سلسلہ بہت سودمند ثابت ہو گا جو مستقبل میں حادثات کی کمی کا باعث بنے گاکیونکہ ٹریفک قوانین سے ناواقفیت ہی حادثات کا موجب بنتی ہے، انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ روڈ سیفٹی کے اس پیغام کو قومی فریضہ سمجھ کر دوسرے لوگوں تک عام کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

کینسر کا علاج ممکن ہے

اس طرح سڑکوں پر ہونے والے حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔سیمینار سے ای ایس ٹی میا ں محمد ظفر نے بھی خطاب کیا۔ اس سیمینار میں موٹروے پولیس سے وحید عالم، عاشق حسین، ایس ایس ٹی غفران علی، ای ایس ٹی اعجاز خان، سید انس شاہ، ظہور حسین سمیت اساتذہ کرام، طلباء اور کمیونٹی سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

روڈ سیفٹی پیغام حادثات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں