جاندارکردارملاتو فلموں میں کام کروں گی :ہمانواب

Spread the love

خودمختاری عزیز تھی اس لئے شادی کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا :اداکارہ
کراچی(شو بز رپورٹر)ٹی وی اداکارہ ہمانواب ٹی وی ڈراموں کے بعدفلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کااظہار کرنے کیلئے تیارہوگئیں۔ ان کی پہلی فلم ماہ میر تھی ،اب ان سے کئی ایک فلم پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کرنے کیلئے رابطے کئے ہیں۔ہمانواب کا کہنا تھا کہ ہدایتکار پہلی فلم کا موضوع اچھا تھا تو کام کرنے کی حامی بھری تھی،اب بھی جاندار کردار و سکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیے اور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ اس عمر میں مجھے کس قسم کے کردار ملیں گے۔اب تک شادی نہ کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی خود مختاری عزیز تھی اسی لیے بنا شادی کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیااور اپنے اس فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں