پاکستان سپر لیگ کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام میچز پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوں گے جس سے شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش وخروش پایاجاتا ہے سپر لیگ کے اب تک ہونے والے ایونٹس میں فاتح ٹیموں کی بات کی جائے تو مجموعی طو ر پر اب تک چار ایونٹس کا انعقاد ہوچکا ہے 2016 ء میں شروع پہلے ایونٹ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے کوئٹہ کی ٹیم کو شکست دیکر چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پہلا ایونٹ اپنے نام کیا اس کے بعد دوسرا کھیلاجانے والا معرکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے58 رنز سے اپنے نام کیا اس ایونٹ میں بھی کوئٹہ کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ اس کے بعد تیسرے ایونٹ میں ایک مرتبہ دوبارہ اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے ایونٹ اپنے نام کیا اور دوسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا اس نے میچ تین وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ چوتھے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈرز کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی سمیٹی اس نے پشاور زلمی کی ٹیم کو فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی اور اس ایونٹ میں وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی گزشتہ ایونٹ میں ملتان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی تھی اس حوالے سے شائقین کرکٹ میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔

دوسرا کھیلاجانے والا معرکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے58 رنز سے اپنے نام کیا اس ایونٹ میں بھی کوئٹہ کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ اس کے بعد تیسرے ایونٹ میں ایک مرتبہ دوبارہ اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے ایونٹ اپنے نام کیا اور دوسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا اس نے میچ تین وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ چوتھے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈرز کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی سمیٹی

پاکستان سپر لیگ آج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں