159

پاکستان کا فضا سے مار کرنے والے جدید ’’رعد ٹو‘‘کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد 2زمین اور سمندر میں 100فیصد درست ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رعد ٹو چھ سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوگیشن سسٹم نصب ہے، میزائل ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روزتجربہ کے دوران میزائل رعد ٹو جنگی طیارے سے فائر کیا گیاجبکہ میزائل نے زمین پر ہدف کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن فورس(ایس پی ڈی)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر ندیم ملک نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے کہاکہ کامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے،یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے حوالے سے بڑا قدم ہے ۔کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں