ماہرہ خان دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے معاملات طے ہونے پر خوش

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کی نمائش کے حوالے سے معاملات حل ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلم کی نمائش میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ ساری کاسٹ اس فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار کر رہی ہے اور بالآخر اب وہ وقت آہی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں میں نے اور حمزہ علی عباسی سمیت دیگر اداکاروں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ ڈائریکٹر بلال لاشاری نے فلم پر بڑی محنت کی ہے اور یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں