101

آشنا کے ساتھ شوہر کی قاتل بیوی کو پھانسی

Spread the love

ملزمان کو مقتول کے ورثا کو تین،تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کر نے کا بھی حکم، عدم ادائیگی پر مزید چھ،چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی

کراچی(کرائم ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سزائے موت سنادی گئی۔ ضلع جنوبی کی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کیس میں ملوث ملزمہ عائشہ، اس کے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔

اسلم آزاد شمسی کا افسانہ رمنی پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈکیتی کے الزام میں ملزمان کو دس،دس سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی

عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو تین،تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ،چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ملزمان کو دس،دس سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین،تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی جبکہ شریک ملزم رحیم شاہ کو عدالت نے کم عمری کی بنا پر عمر قید اور مقتول کے ورثا کو تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا ہے، ہرجانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ہمارا فیس بک پیج فالو اور لائیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

شریک ملزم رحیم شاہ کو عدالت نے کم عمری کی بنا پر عمر قید اور مقتول کے ورثا کو تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا

استغاثہ کے مطابق ملزمہ عائشہ کے اپنے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کے ساتھ تعلقات تھے، دونوں نے شریک ملزم کے ساتھ ملکر مقتول وسیم اقبال کو ہاتھ ،پاوں باندھ کر چھری سے قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

آشنا قتل شوہر مقتول

آشنا قتل شوہر مقتول

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...