78

برطانوی کابینہ میں رد و بدل، ساجد جاوید مستعفی

Spread the love

وزیر تعلیم کرس اسکڈمور، پاکستانی نژاد وزیر ٹرانسپورٹ نصرت غنی ،کابینہ میں شامل خواتین وزرا ء برطرف
وزارتی امور میں مد ا خلت پراستعفیٰ دیا ،عزتِ نفس رکھنے والا ان حالات میں کام نہیں کرسکتا، ساجد جاوید
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ردو بدل کا آغاز کردیاجبکہ وزیر خزانہ ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بڑے پیمانے پر کا بینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ،ان کی کابینہ میں شامل وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے مشیروں کو برطرف کرنے کے احکامات مسترد کر تے ہو ئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اطلاعات کے مطابق ان کی جگہ خزانہ کے چیف سیکریٹری اور سات ماہ قبل ہی ہائوسنگ کے جونیئر وز یر بننے والے رشی اسناک وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید نے وزارتی امور میں مد ا خلت کی وجہ سے استعفیٰ دیا اور کہاعزتِ نفس رکھنے والا کوئی وزیر ان حالات میں کام نہیں کرسکتا جبکہ انہیں دو ہفتے بعد آئندہ سال کا بجٹ پیش کرنا تھا۔کنزرویٹو پارٹی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں صنفی اعتبار سے توازن پیدا کرنے کیلئے اہم تبدیلیاں متوقع تھیں، تاہم وزیر تعلیم کرس اسکڈموراور پاکستانی نژاد وزیر ٹرانسپورٹ نصرت غنی کے علاوہ کابینہ میں شامل نمایاں خواتین وزرا کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

کابینہ رد و بدل

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...