آج کا دن 89

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں بہتری دکھنے کو ملی ہے مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اب بے فکر ہو جائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے سارے معاملات اور کام کو سپرد اللہ کر دیں پھر دیکھیں کہ کس طرح ہر معاملا سیدھا ہوتا ہے آپ اللہ کے بجائے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں جو گناہ بھی ہے اور خود پر ظلم بھی توبہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جب بھی مات کھائیں گے اس سے کھائیں گے جس سے سب سے زیادہ محبت اور اعتبار کرتے ہیں۔ آپ کی فطرت میں وفا ہے ہی نہیں اس لئے وارننگ ہے کہ اب تو سمجھ سے کام لے لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات میں زبردست قسم کی بہتری کی امید ہے شاید وہ کام ہو جائے جس کی کافی دنوں سے آس لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آج کا دن مالی طور پر بھی اور عزت کے معاملے میں بھی ٹھیک رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے لئے دعا کیا کریں توبہ سے کام لیں اور حقوق العباد والے سارے معاملات بھی ٹھیک کریں۔ آپ جس بھی غلط کام کو کر رہے ہیں اس کو فوراً چھوڑ دیں تو آپ کے حق میں بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ صرف روحانی طور پر خود کو بہتر کر لیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ نماز کی پابندی کریں اور جھوٹ سے دور رہیں ذکر الٰہی سب سے اہم ہے۔ جس کا دل توڑا ہے اس سے فوراً معافی مانگیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کی مالی پوزیشن مضبوط ہو گیا ور کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر آج کا دن بے حد اچھا رہے گا اور آنے والے دنوں کے بارے میں بھی اچھی اطلاع ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا اور ہر حوالے سے آپ کے لئے مدد گار رہے گا جس کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ دور ہو گی اور ناراض کسی عزیز سے صلح کا امکان بھی موجود ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
تبدیلی والا ستارہ پوری شدت سے اپنا کام کر رہا ہے آپ کے لئے اب نادر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اپنے پورے معاملات ٹھیک کرنے اور خواہش کو پورا کرنے کے آج کا دن پیسہ بھی دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روزگار کا خانہ دن بدن اب اچھا ہوتا جا رہا ہے آپ کی محنت اور لگن آپ کی قسمت بدل سکتی ہے اور خاص طور پر جن کاموں میں رکاوٹیں تھیں وہ اب دور ہو جائیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک باہر کا شخص بحکم اللہ مدد گار ہوگا اور کسی مشکل میں کام آئے گا جو رقم بلاک تھی وہ بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں۔ آج گھر میں جاری ٹینشن میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو آنے والے چند دنوں میں بڑے اہم فیصلے کرنے ہیں آپ کا مستقبل ہی بدل جائے گا اگر پتے ٹھیک کھیلے تو آج اہم ضرورت پوری ہو گی اور رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...