آج کا دن 117

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ روزانہ اپنی نظر کو اتارا کریں۔ آپ کا خون بہت ہلکا ہے، بدنظری کا فوراً شکار ہو جاتے ہیں اور آج بھی جس قدر ممکن ہو خاموشی اختیار کریں، زبان بندی ہی بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اپنی پوزیشن اور سمت دونوں کو درست کریں۔آپ کو جو بھی نقصانات ہو رہے ہیں۔ شائد اسی وجہ سے ہو رہے ہیں اور استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کیا کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کی مدد سے کام لیں۔ آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرنا ہے۔ استخارہ کریں گے تو مناسب سمت کا اندازہ ہو گا۔ آج جو بھی قدم اٹھانا ہے وہ سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ان شاء اللہ جلد اس بندش سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے جس میں عرصہ دراز سے آئے ہوئے تھے۔ آپ صرف یاحی یا قیوم کا ورد دن میں 500بار ضرور کیا کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کل آپ کا ستارہ ایسی پوزیشن پر ہے، جہاں آپ کی دوسروں سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ اب کوئی نیا سلسلہ ہی آپ کی خراب صورتحال کو بدلنے میں مددگار ہوگا، صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی خاص قسم کے حصار میں آئے ہوئے ہیں اور اس سے وقت باہر نکلیں گے۔ جب سچے دل سے اپنے تمام گناہوں کی توبہ کریں گے اور حقوق العباد والے معاملات بھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ روزانہ اول و آخر درود شریف اور درمیان میں سات مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر خود پر پھونک دیا کریں۔ اس عمل سے ہر طرح کی بدنظری اور بیماری مشکلات وغیرہ سے ان شاء اللہ دور رہیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی تک جکڑن کا شکار ہیں۔ توبہ کرتے رہا کریں اور حق اور سچ کا ساتھ بھی دیں صرف دوستی کے لئے جھوٹ مت بولیں۔ خواہشمند افراد کو آج اولاد کے حوالے سے خوشخبری بھی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو کام کر رہے ہیں وہ ابھی جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی بڑی تبدیلی کے بارے میں سوچیں بھی نہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو اسی جگہ سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات اب بھی قدرے مشکل ہیں۔ صورت حال لڑائی جھگڑے اور فتنہ فساد کی طرف اشارہ کر رہی ہے، صبر سے کام لیں اور جس قدر درگزر سے کام لیں گے۔ آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ صرف اورحق اور سچ کا ساتھ دیں چاہے کچھ بھی ہو۔ ان دنوں اس قسم کی آزمائش آئے گی کہ آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں، مگر اللہ حق بات کہنے والوںکے ساتھ ہے یاد رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تھوڑی بہت کسی جگہ قربانی دینا بھی پڑے تو دے دیں۔اللہ پاک راضی ہوں گے اور آپ درگزر سے کام لیں۔ اپنوں نے جو کیا ہے ان کو معاف کر دیں۔ اللہ آپ کو معاف کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...